صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بیچلر آف آرکیٹیکچرکے پانچ برسوں پر مشتمل کورس میں داخلہ کے لیے ملکی سطح پر مقابلہ جاتی امتحان ’ناٹا ۔ ۲۰۱۹‘

1,309

بیچلر آف آرکیٹیکچرکے پانچ برسوں پر مشتمل کورس میں داخلہ کے لیے ملکی سطح پر مقابلہ جاتی امتحان ’ناٹا ۔ ۲۰۱۹‘ امسال جے ای ای مینس کی طرح دومرتبہ منعقد ہوگا ۔ امسال سے مسابقتی امتحان میں شرکت کے لیے تعلیمی اہلیت کی شرط میں تبدیلی ، اب صرف
بارہویں سائنس (پی سی ایم گروپ) کے امیدوار طلبا ہی امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔
پہلا امتحان ۱۴، اپریل ۲۰۱۹ کو منعقد ہوگا، جبکہ دوسرا امتحان۷،جولائی ۲۰۱۹ کو۔
پہلے امتحان میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ : ۱۱، مارچ۲۰۱۹

آرکیٹیکچر کا شعبہ ، بہت ہی قدیم شعبہ ہے انجینئرنگ کا۔ انسانی ترقی میں اس شعبے کا بہت ہی ام رول رہا ہے۔آپ نے سی لنک بریج ضرور دیکھا ہوگا سمندر کے بیچ اس طرح بریج بنانا کتنا مشکل ہے اسی طرح ممبئی میٹرو کے کام بھی دیکھا ہوگا جو زیرِ زمین کئی کلو میٹر چلے گی ، جب کہ اسی زمین کے اوپر فلک بوس عمارتیں ہیں، ٹرین کا وائبریشن اور جھٹکے ان عمارتوں کو سمبھالنا ہے ، یاسی طرح عجیب و غریب عمارتیں اور شاپنگ مالس ، اسٹیشن ، ائیر پورٹس، بندر گاہیں، اسپتال ، بنگلے ، مساجد ، منادر مذہبی مقامات اور دیگر تعمیرات دراصل آرکیٹیکچرل کمالات ہیں ۔
بیچلر آف آرکیٹیکچر کا کورس بارہویں کے بعدبہت سے طلبا کی پسند ہوتی ۔ گذشتہ کئی برسوں سے اس پانچ سالہ کورس میں داخلے کے لیے نیشنل اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ فار آرکیٹیکچر ” NATAناٹا” منعقد کیا جاتا رہا ہے ۔ امتحان کاوونسل آف آرکیٹیکچر کے تازہ نو ٹیفکیشن کے بعد ملکی سطح پرسال میں دو مرتبہ منعقد کیا جارہاہے۔ اس لیے وہ امید وار طلبہ جو امسال بارہویں بعد بی ۔آرچ کورس میں داخلے کے خواہش مند ہیں وہ ناٹا ۔۲۰۱۹ ، کے لیے درخواست فارم ضرور پر کریں۔ امسال دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پہلی تبدیلی کورس کی اہلیت کے اب بارہویں سائنس فزکس ، کیمسٹری اور میتھس مضمون میں ۵۰ فیصدمارکس اور بارہویں جماعت میں ایگریگیٹ ۵۰ فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ دوسری تبدیلی یہ کہ امتحان سال میں دو مرتبہ منعقد ہوگا ۔پہلا امتحان کے ماہ میں جبکہ دوسرا جولائی میں ہوگا۔
پانچ برسوں پر مشتمل بیچلر آف آرکٹیکچر کا کورس میں ایک طالب علم کو بہت سے مضامین وعنوانات کا مطالیہ کرنا ہوتا ہے۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
149 لینڈ اسکیپ ڈیزائن 149 کنسٹرکشن مینجمنٹ 149 انڈسٹریل ڈیزائن
149 ٹرانسپورٹیشن ڈیزائن 149 ٹاؤن پلاننگ 149 ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ
149 کلرنگ Colouring 149 فوٹو گرافی 149 انسانی برتاؤHuman Behaviour
149 انوارئرونمنٹل اویرنس وغیرہ
ایک آرکٹیکچر کے لیے درکار صلاحیتیں :
(۱) اعلیٰ درجہ کی ذہانت
(۲) اعلیٰ درجہ کی قوت متخیلّہ۔ قوت متصورّہ (Inogination Power )
(۳) مشاہدہ کرنے کی صلاحیت
(۴) منصوبہ بندی اور نظم وضبط کی پابندی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت
(۵) میتھس میں ماہر
(اکانامک اور کاسٹ آف بلڈنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے)
مخصوص صلاحیتیں: (۱) ڈرائنگ بنانے کے صلاحیت (۲) ثابت قدمی اور محنت کرنے کا جذبہ
(۳) نرمی اور صبر کرنے کی صلاحیت (۴) اعلیٰ درجہ کی سوچ اور Aesthetic Sense
جو مخصوص دلچسپی اور صلاحیتں ایک تاجر، ماہر آرکیٹیکٹ اور سانسٹسٹ میں ہوتی ہیں وہ صلاحیتیں ایک آرکٹیکچر میں ہونا ضروری ہے۔
آرکٹیکچرس کی شاخیں : (ا) لینڈ اسکیپ آرکٹیکچر (۲) نوال آرکٹیکچر (۳) اسٹر کچرل آرکٹیکچر
(ا) لینڈ اسکیپ آرکٹیکچر : ان کا تعلق پارکس، گیرن اسپیس، ہاؤسنگ کامپلیکس، کمرشیل اسٹرکچر، سلم کاسٹر کی پلاننگ اور ڈیزائننگ سے ہے۔ اس شعبے میں سائنٹفک، آرکیٹیکچرل اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں پر زور دیا جاتا ہے۔ ایک لینڈ اسکیپ آرکیٹکچر کے پروجکٹس درج ذیل ہوسکتے ہیں۔ ہاؤسنگ پروجیکٹ، دوبارہ تعمیری سہولیات کا پروجیکٹ، تعلیمی اداروں کی تعمیر کا پروجیکٹ، صنعتی تعمیری پروجیکٹ
(۲) نوال آرکٹیکچر : نوال آرکٹیکچر کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ سمندر میں استعمال ہونے والے تمام اسٹرکچرس کی تعمیر، ڈیزاننگ، پلاننگ اور دیکھ بھال کا کام کرسکے۔ سمندر کے اطراف، سمندر میں کوسٹ، پورٹس، ڈاکسپارڈس، آئل پلیٹ فارم اور لوڈنگ میکا نزم کی تعمیر نوال آرکیٹیکچر کے ذریعہ ہوتی ہے۔
(۳) اسٹرکچرل آرکیٹیچکر، بلڈنگ کی تعمیر، پل اور بریجس کی تعمیر، شہر میں تعمیر شدہ عمارتیں اور سول اسٹرکچر کی تعمیر کا کام ان کے ذمہ ہوتا ہے۔ اسکائے کریپرس سے ہائے وے کی تعمیر، کلیرنگ سائنس سے ڈیولیپنگ اسٹرکچرس کو تعمیر کرنا اسٹرکچرل آرکیٹیکچر کرتا ہے۔
کیرئیر کے مواقع : ترقی کی راہ پر گامزن اس موجودہ دور میں جب کے گاؤں شہر میں اور شہر جدید طرز شہروں میں تبدیل ہورہے۔ سمندر میں، ہوٹلس اور مالس کی تعمیر جاری ہے۔ پوری دنیا میں تقریباً ہر ملک میں کنسٹرکشن کا زور ہے ایک آرکیٹیکچر کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
ایک آرکیٹیکٹ کے لیے ضروری ہے کہ ڈگری کورس مکمل کرنے کے بعد اپنا نام ’’کاونسل آف آرکیٹیکٹ‘‘ میں درج کروائے۔ ایک آرکیٹیکٹ کی ضرورت گورنمٹ کے درج ذیل شعبوں میں ہوتی ہے۔
149 سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنگ CPWD 149 نیشنل بلڈنگ آرگنائزیشن NBO
149 ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن CPWD 149 ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولیپنٹ کارپوریشن HUDLO
آرکیٹیکٹ اپنا خود کا آزادانہ Practiceبھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح مونسپلٹیس، ٹیچنگ شعبے میں بھی آرکٹیکٹ اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔
کورسیس : بیچلر آف آرکیٹیچکر ۔ ۵؍سالہ کورس معیاد
تعلیمی لیاقت : بارہویں کامیاب یا شرکت کرنے والا۔سائنس اسٹریم سے فزکس ، کیمسٹری میتھس ( ہر مضمون میں۵۰ فیصد کے ساتھ کامیاب) اور بارہویں میں ایگریگیٹ ۵۰ فیصد مارکس ۔ دونوں شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے۔
انٹر س ا متحان : ناٹا۔۲۱۰۹ (نیشنل ایٹی ٹیوڈ ٹیسٹ نار آرکٹیکچر)
پہلا امتحان ناٹا ۲۰۱۹ : ۱۴، اپریل ۲۰۱۹ ۔صبح ۱۰ تا دوپہر ۱۵:۱
درخواست فارم کے لیے آن لائن رجسٹریشن تاریخ: ۲۴، جنوری ۲۰۱۹ تا ۱۱ ، مارچ رات ۱۲ بجے سے قبل
فوٹواپ لوڈ کرنا اور فیس بھرنا : آخری تاریخ۱۵ ، مارچ۲۰۱۹
پہلے امتحان کے نتائج کا اعلان: ۳، مئی ۲۰۱۹
دوسرا امتحان ناٹا ۲۰۱۹: ۷، جولائی ۲۰۱۹ ۔صبح ۱۰ تا دوپہر ۱۵:۱
درخواست فارم کے لیے آن لائن رجسٹریشن تاریخ: ۲۴، جنوری ۲۰۱۹ تا ۱۲، جون۲۰۱۹۔ رات ۱۲ بجے سے قبل
فوٹواپ لوڈ کرنا اور فیس بھرنا : آخری تاریخ۱۵، جون ۲۰۱۹
دوسرے امتحان کے نتائج کا اعلان: ۲۱، جولائی ۲۰۱۹
ان دو مرتبہ ہونے والے امتحانات کے متعلق اہم باتیں سوال جواب کی شکل میں۔۔۔
۱۔ کیا ایک طالب علم دونوں امتحان میں سے کسی ایک میں شرکت کر سکتا ہے یا دونوں میں ؟
جواب: ایک امیدوار اپنی مرضی کے مطالق پہلے یا دو سرے یا دونوں میں شرکت کر سکتا ہے۔صرف ایک امتحان میں شرکت کے لیے فیس ۱۸۰۰ روپے ہے جبکہ دو نوں امتحانات میں شرکت کرنا ہے تو فیس ایک ساتھ ۳۵۰۰ روپے ہوگی۔
سوال : اگر کوئی امیدوار دونوں امتحان میں شریک ہوتا ہے تو اس کا کون سا اسکور مانا جائے گا؟
جواب: دونوں میں سے جو اسکور زیادہ ہوگا اس کو لیا جائے گا۔
ناٹا کا پیپر پیٹرن: حصہ اول ( پہلے۶۰ منٹ کے لیے) کل ۔۱۲۰ مارکس، یہ امتحان آن لائن ہوگا
میتھس ( معروضی نوعیت کے سوالات) ۲۰ سوالات ۲ مارکس کے لیے ۔کل ۴۰ مارکس
جنرل اپٹیٹیوڈ ( معروضی نوعیت کے سوالات) ۴۰سوالات ۲ مارکس کے لیے ۔کل ۸۰ مارکس
حصہ دوم ( آخر کے۱۲۰ منٹ کے لیے) کل ۔ ۸۰ مارکس
ڈرائینگ ( دو سیٹ) اے فور سائز کاغذ پر ۲ ڈرائنگ ہر ڈرائنگ ۴۰ مارکس کے لیے ۔ کل مارکس ۔۸۰
اہم ویب سائٹس : http://www.nata.in/
آخری تاریخ : پہلے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۱۱، مارچ۲۰۱۹
ناٹا امتحان کے لیے تیاری ضروری ہے ، نا ٹا اور بارہویں کے اچھے اسکور کی بنیاد پر ہی آرکیٹیکچر کے کالجز میں داخلہ مل سکتا ہے اس کے علاوہ جے ای ای مین ۔۲۰۱۹ کے پرچہ دوم کے اسکور کی بنیاد پر بھی بیچلر آف آرکیٹیکچر کے کورس میں داخلہ ممکن ہے۔طلبا جے ای ای مینس کے دورے پرچے کے لیے علاحدہ این ٹی اے کی ویب سائٹ https://nta.ac.in/ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

ناٹا امتحان کے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کے لیے ۔۔
Email ID : [email protected]
Help Desk Number: +91 8296744296

Leave A Reply

Your email address will not be published.