مقابلاجاتی امتحانات آن لائن منعقد کرنے کیلئے حکومت کو تجاویز مطلوب ہیں
عامر انصاری
مہاراشٹر گورنمنٹ کے کامن انٹرنس امتحان سیل کی جانب سے تعلیمی سال 2019-20 میں بیچلر آف انجینئرنگ ، بیچلرز آف فارمیسی اور بیچلرز آف اگریکلچرل کورسیس میں داخلے کے لیے منعقدہ ایم ایچ ٹی سی ای ٹی امتحان 2019 ( انٹرنس امتحان) آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا سوچ رہی ہے ۔ اس امتحان کو آن لائن طریقے سے منعقد کیے جانے کے لیے سولہ سے بیس دن کا وقت درکار ہوگا ۔ جو مئی کے مہینے میں دوسرے اور تیسرے ہفتے کا وقت سکتا ہے ۔ ان تاریخوں کو صحیح طور سے طئے کرنے کے لیے دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات کی تاریخوں کو دھیان میں رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا ۔
ایم ایچ ٹی سی ای ٹی آن لائن طریقے سے منعقد کرنے سے قبل اس سلسلے میں سی ای ٹی سیل متعلقہ طلبا ، والدین ، اساتذہ ، ماہرین اور عام لوگوں سے مشورے طلب کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں دس سوالات پر مشتمل ایک سوال نامہ تیار کیا گیا ہے جو ویب سائٹ پر دستیاب ہے اس سوالنامے کے متعلق اپنی آراء بآسانی حکومت تک پہنچائی جاسکتی ہے ۔ ویب سائٹ کا پتہ www.mahacet.org یہ مشورے اور رائے 15 نومبر 2018 تک آن لائن طریقے سے دے سکتے ہیں ۔