فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ سے مفت کورس کرکے روزگار پانے کا سنہرا موقع
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پالی ٹیکنک کے ورکشاپ میں واقع فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ حکومت ہند کی ’ہنر سے روزگار تک‘ اسکیم کے تحت مختلف مفت کورسیز چلارہا ہے جس سے سماج کے سبھی طبقات فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس کا مقصد مہمان نوازی (ہاسپیٹلٹی) کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو قابلِ روزگار ہنر سے لیس کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ اترپردیش محکمۂ سیاحت کے تحت فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ میں سیاحت و ہاسپیٹلٹی کے مختلف شعبوں میں روزگار پر مبنی کئی ڈپلوما کورس چلائے جارہے ہیں ۔ حکومت ہند کی ہنر سے روزگار اسکیم کے تحت فی الحال مفت کورسیز میں داخلے جاری ہیں جس کا فائدہ پانچویں ، آٹھویں ، ہائی اسکول ، انٹرمیڈیٹ ، گریجویٹ پاس یا دیگر اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار لڑکے لڑکیاں اٹھاسکتے ہیں اور مفت میں کورس کرکے روزگار حاصل کرسکتے ہیں ۔