صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن میں مختصر مدتی کورسیز کے شرکاء میں اسناد کی تقسیم

2,089

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن میں مختلف مختصر مدتی کورسیز میں حصہ لینے والے افراد کو ایک تقریب میں یونیورسٹی کے اعزازی خازن اور ابنِ سینا اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر سید ظل الرحمٰن نے اسناد تقسیم کئے ۔
مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر عبدالرحیم قدوائی نے مہمان خصوصی اور دیگر حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکز کے مشن اور منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اے ایم یو برادری مرکز کے کورسیز اور تربیتی پروگراموں میں وسیع پیمانہ پر دلچسپی لے رہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن میں اردو، عربی خطاطی اور خوش خطی کی تربیت، قرآنک عربی کی مدد سے قرآن مجید کی تفہیم، قرأ ت و تجوید کی تربیت اور قرآن مجید کی تلاوت و حفظ کے لئے کمپیوٹر کے استعمال کے موضوعات پر چار مختصر مدتی کورسیز کا اہتمام کیا گیا تھا ، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ ، ریسرچ اسکالروں اور دیگر طلبہ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ مجموعی طور سے 112؍لوگوں نے ان کورسیز میں حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ ایوننگ لیکچرس کا بھی اہتمام کیا ۔
تقریب میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مبین سلیم نے مختصر رپورٹ پیش کی ۔ ڈاکٹر اکرم ایوب نے نظامت کی ، جب کہ شکریہ قاری حامد میاں نے ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.