انٹر اسکول ڈرامہ مقابلے میں رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کا ڈرامہ ’آخری پتہ‘ کو بہترین ڈرامہ ایوارڈ
بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے طلبہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور دیگر ثقافتی مقابلوں میں بھی ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں ۔ بروز اتوار بتاریخ 27 جنوری 2019 کو ایکٹ بھیونڈی کے زیرِ اہتمام منعقدہ سالانہ انٹر اسکول ڈرامہ مقابلہ میں رفیع فقیہ بوائز ہائی اسکول کے آر ایف بیز اسٹیج اینڈ ڈرامہ کلب کی جانب سے معلم وسیم اختر انصاری کی ہدایت کاری میں انہیں کے تحریر کردہ ڈرامہ "آخری پتہ” کو اسٹیج کیا گیا اس ڈرامےکے ہدایت کار وسیم اختر انصاری کو "بیسٹ ڈائریکٹر ایوارڈ” ، بہترین اداکار کا ایوارڈ ، اس کے سیٹ کو ” بہترین سیٹ کا انعام "اوررفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کو "بیسٹ کو آپریٹیو اسکول ایوارڈ ” نیز ڈرامہ "آخری پتہ” کو بہترین ڈرامہ کا اول انعام سے نوازا گیا ۔
مذکور ہ ڈرامے کا مرکزی خیال انگریزی ناول "دی لاسٹ لیف” سے ماخوذ اس ڈرامے کے مر کزی خیال کے مکالمہ اسکرپٹ اور ہدایت کاری کی ذمہ داری اسکول کے معلم وسیم اختر انصاری نے انجام دی ۔ طلبہ کے ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے اور شرارت کے برے انجام سے متعلق اس پر اثر ڈرامہ میں انصاری زید شکیل احمد (نہم سی) نے "عارف سر” کا کردار ادا کیا ۔ انصاری عرشیان مزنبین (نہم سی) نے "راجیش” کا جبکہ شیخ کلیم اشرف عبد الرزاق ( ہشتم اے) نے "ڈاکٹر” کاکردار ادا کیا اورشیخ محمد عمران صابر (ہشتم اے) نے”ارون” کا رول نبھایا ۔ شیخ عمران ریاض احمد (ہشتم اے) نے (بیک اسٹیج) جب کہ انصاری رضی فیاض احمد ( دہم اے) نے موسیقی دی ۔
وسیم اختر انصاری کے ہمراہ ظفر عالم خان جامعی نے بحیثیت معاون طلبہ کی نگرانی و رہنمائی انجام دی ۔ اس ڈرامہ کو 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے پروگرام میں رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں بھی فائنل ریہرسل کے طور پر پیش کیا گیا تھا ۔ جہاں تمام مہمانان ، اساتذہ و طلبہ کے ذریعہ اس ڈرامے کی زبردست پذیرائی کی گئی تھی ۔ اس شاندار کامیابی آور بہترین پیشکش پر اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر محمد شبیر فاروقی ، معاون ہیڈ ماسٹر شفیع پٹیل ، سپروائزر فہیم پٹیل اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے ڈرامے میں حصہ لینے والے طلبہ اور ان کے استاد وسیم اختر انصاری کے ساتھ دیگر رہنما اساتذہ کو بھی دلی مبارکباد پیش کی اور ممبئی شہر و اطراف کے دیگر بڑے ڈرامہ مقابلوں میں اس کی شاندار کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔