صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آل مہاراشٹر بیت بازی میں رئیس جونیئر کالج کی کامیابی

1,275

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) گذشتہ دنوں ممبئی کے اکبر پیر بھائی کالج کے بزم ادب کے زیر اہتمام آل مہاراشٹر پروفیسرایس ایم حسینی انٹر کالجیٹ ٹرافی برائے بیت بازی مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی نے بھی طلبہ میں شعری ذوق پروان چڑھانے والے اس ادبی و تہذیبی مقابلے میں شرکت کے لئے گیارہویں جماعت کی تین طالبات شیخ آمرین محمد صابر ، انصاری بسمہ محمد خالق(گیارہویں سائنس الف) اور مومن سمیرہ عبدالستار(گیارہویں سائنس سی) پر مشتمل ٹیم روانہ کی تھی ۔

فائنل مقابلے میں جج حضرات نےمتذکرہ ٹیم کو دوسرے انعام کا حقدار قرار دیا ۔ واضح ہو کہ طلبہ کی تربیت کرنے والے تمام اساتذہ کی محنت اور خدمات کا اعتراف کیا گیا اور میڈل سے نوازا گیا ۔ جن میں رئیس ہائی اسکول میں تدریسی فرائض انجام دینے والے اردو کے اساتذہ شمیم اقبال اور فراز انصاری بھی شامل ہیں ۔ انعام یافتگان طالبات اور اعزاز یافتگان اساتذہ کو اسکول اور کالج انتظامیہ ، چیئرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاءالرحمن انصاری ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپروائزرس ، اسرار پٹھان ، محمود برکتی ، فیروزالدین شیخ ، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینٹر عبدالعزیز انصاری و تمام اسٹاف کی جانب سے  مبارکباد پیش کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.