صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات وصفائی انتظامات کے مد نظر جائزہ میٹنگ

1,059

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شہر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضہ جات کے علاوہ صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ میئر نے طلب کی اور انھیں ضروری ہدایات دی ۔ واضح رہے کہ آئے دن شہرمیں غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضہ جات ہٹائو دستہ اور گھن کچرا پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ میئر نندکمار گھوڑیلے نے طلب کی اور تینوں ہی شعبوں کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔

انہیں ہدایت دی کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر شکنجہ کسنے کے لئے بلڈنگ پرمیشن کی کاروائی کو آسان بنایا جائے ۔ ا سطرح ابتدائی مرحلہ میں ہی غیر قانونی پلاٹنگ اور ناجائز قبضہ جات ہٹادئے جائیں اس طرح شہر میں صفائی انتظامات درست رکھنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائیں جائیں ا س میٹنگ میں ٹائون پلاننگ آفیسر وناجائز قبضہ جات ہٹائو دستہ کے چیف اے بی دیشمکھ ایس ایس کلکرنی پی ڈی پاٹھک کاربھاری گھگے اور نند کشور بھومبے کے علاوہ سبھی بلڈنگ انسپکٹرس صفائی انسپکٹرس اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.