صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضلع اورنگ آباد کو قحط کے مد نظر۲۲۳؍ کروڑ ساڑھے۲۸ لاکھ روپیوں کی امداد

1,025

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ضلع اورنگ آباد کو حکومت نے قحط زدظاہر کرتے ہوئے ۲۲۳ کروڑ ساڑھے اٹھائیس لاکھ روپیوں کی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اطلاع ضلع انتظامیہ سے موصول ہوئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال خریف فصل سوکھے کی نذر ہوگئی لہذا حالات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے ضلع اورنگ آباد کو قحط زدہ ظاہر کردیا اور ۲۳۳ کروڑ ۲۸ لاکھ ۵۰ ہزار روپیو ںکی مالی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔ پہلے مرحلے میں ۱۱۱ کروڑ ۶۴ لاکھ ۲۵ ہزار روپئے موصول ہوئے ہیں جو متاثرہ تعلقوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

سب سے زیادہ ۱۹ کروڑ ۲۲ لاکھ ۶۹ ہزار ۲۱ روپئے ویجاپور تعلقہ کے لئے دئے گئے ہیں جبکہ تعلقہ گنگاپور کے لئے ۱۹؍ کروڑ ۱۵؍ لاکھ ۳۶ ہزار ۲۹۴ ہزار روپئے  سلوڑ کے لئے ۱۶؍ کروڑ ۷۰ لاکھ ۹۶ ہزار روپئے،پیٹھن تعلقہ کے لئے ۱۵؍ کروڑ ۲۱ لاکھ ۹۰ ہزار روپئے کنڑ تعلقہ کے لئے ۱۳؍ کروڑ ۳۳ لاکھ ۳۰ ہزار روپئے تعلقہ اورنگ آباد کے لئے ۹؍ کروڑ ۷ لاکھ ۵۰ ہزار روپئے پھلمبری تعلقے کے لئے ۸ کروڑ ۴۲ لاکھ ۶۳ ہزار روپئے سوئیگائوں تعلقہ کے لئے ۵ کروڑ ۸۰ لاکھ ۵۱ ہزار روپئے اور خلدآباد تعلقہ کے لئے ۴ کروڑ ۷۸ لاکھ ۹۱ ہزار روپئے دئے جارہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.