صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

التواء میں پڑے وارڈ کے ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں

شیوسینا کارپوریٹر شیجوڑ کی کارپوریشن کے خلاف احتجاج شروع

1,029

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) التواء میں پڑے ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں ۔ اس مطالبے پر میونسپل کارپوریٹر سبھاش سیاجی رائو شیجوڑ نے وارڈ کے ساکنان کے ساتھ مل کر میونسپل کارپوریشن دفتر پر احتجاج شروع کردی ہے ۔ غور طلب بات تویہ ہے کہ کارپوریٹر سبھاش رائو شیجوڑ کا تعلق شیوسینا سے ہے اس موقع پر نمائندے سے بات کرتے ہوئے کارپوریٹر شیجوڑ نے بتایا کہ وارڈ نمبر ۱۴؍ کے تحت پولس کالونی  راجدھانی نگر شیو کالونی چنار گارڈن ماضی سینک کالونی اور ساوتری بائی پھلے نگر ان علاقوں کے ترقیاتی کاموں پچھلے کئی برسوں سے التواء میں پڑے ہیں ۔

اس علاقہ میں کئی کاموں کا افتتاح رکن اسمبلی سنجئے شرساٹھ اور خود میئر نند کمار گھوڑیلے کے ہاتھوں کیا جاچکا ہے ۔ باوجود اس کے اب تک یہ کام شروع نہیں کئے جاسکے ۔ یہ کام جلد شروع کروانے کے لئے بار بار میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا اس کا صرف اتنا اثر ہوا کہ کاموں کے ٹینڈر طلب کرلئے گئے لیکن کام شروع کرنے کے احکامات (ورک آرڈر) روک دئے گئے ۔ جس کے باعث وارڈ میں ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکے ۔ انھوں نے بتایا کہ فردوس گارڈن میں ۳۷؍ لاکھ روپئے کی لاگت سے آبرسانی پائپ لائن بچھائی جاچکی ہے اسی طرح ماضی سینک کالونی میں بھی پائپ لائن کا کام پورا کیا جاچکا ہے ۔ اس پائپ سے اب تک لوگوں کو پانی کی سپلائی شروع نہیں کی گئی ۔

یہی وجہ ہے کہ پڑے گائوں علاقہ میں لوگوں کو پینے کی پانی کی سپلائی نہیں ہوپارہی ہے ۔ کارپوریٹر شیجوڑ نے بتایا کہ کئی بار کی نمائندگی کے بعد میئر نند کمار گھوڑیلے اور ہائوس لیڈر وکاس جین نے متعلقہ کارپوریٹر سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ لیکن کانٹریکٹر کام شروع کرنے میں ٹال مٹول کررہا ہے ۔ جس کے باعث وارڈ میں لوگوں کے سامنے جانا دشوار ہوچکا ہے لہذا مجبوراً آج ساکنان کے ساتھ مل کر احتجاج شروع کردیا گیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ شام ہوتے ہوتے میئر نند کمار گھوڑیلے نے گھر لوٹتے وقت احتجاج پر بیٹھے لوگوں اور کارپوریٹر سے ملاقا ت کی اور انہیں سمجھا منا کر ہڑتال ختم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ کارپوریٹر شیجوڑ نے ساکنان کے ساتھ شروع کئے گئے احتجاج ختم کردیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.