صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم میں طلبہ کو میزلس و روبیلا کی ٹیکہ اندازی

1,412

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) علاقہ مراٹھواڑہ کی سب سے قدیم اور بڑی دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم میں زیر تعلیم طلبہ کو میزلس روبیلا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارش پر پورے ملک میں میزلس روبیلا کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں اورنگ آباد شہر میں بھی میونسپل ہیلتھ انتظامیہ نے یہ مہم ۲۳ نومبر سے شروع کر رکھی ہے جس کے تحت اب تک ۷۰ فیصد ٹارگیٹ پورا کرلیاگیا ہے اور اب  جن بچوں کو یہ ٹیکے نہیں لگائے جاسکے انھیں ٹیکے لگانے کے لئے اسکولس اور دیگر مقامات پر خصوصی کیمپ لگائے جارہے ہیں اس ضمن میں ایک کیمپ علاقہ مراٹھواڑہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم میں زیر تعلیم طلبہ کو میزلس روبیلا کے ٹیکے لگانے کے لئے جامع مسجد کے احاطے میں ایک کیمپ لگایا گیا جہاں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر سید مجیب اور کارگزار میونسپل ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر سید مجیب اور کارگزارمیونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کی رہنمائی میں ڈاکٹر عائشہ انجم ملیریا آفیسر شیخ یونس کی نگرانی میں میونسپل ہیلتھ ملازمین نے مدرسہ کے طلبہ کو ٹیکے لگائے ۔

اس موقع پر جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر عبدالجبار ناظم اعلی مولانا معزالدین فاروقی مولانا عظیم سرور ، مولانا جنید عبدالرئوف حافظ ثناءاللہ اور مولانا شیخ نعیم کاشفی نے میونسپل ملازمین سے تعاون کیا ۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹرنپون ونائک نے بھی کیمپ کو وزٹ دی ۔ جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے ذمہ داران سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس طرح انھوں نے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے رسمی گفتگو کی ۔ بچوں کے ساتھ اپنی تصویر کھنچوائی ۔ ٹیکہ اندازی سے متعلق عوام میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے ماہرامراض اطفال ڈاکٹر شعیب ہاشمی اور شہر کے دیگر ڈاکٹرس بھی وہاں موجود تھے ۔ ویکسینیشن سے متعلق مولانا معزالدین فاروقی اور ڈاکٹر سید مجیب نے صحافیوں  سے بات کی اور دیگر تفصیلات فراہم کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.