صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کوئیز ٹائم ممبئی کے عام معلوماتی مقابلے میں رئیس ہائی اسکول کی کامیابی

510

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) گزشتہ دنو ں کوئیز ٹائم ممبئی کی جانب سے اکیسو یں بین المدارس عام معلوماتی مقابلے کا انعقاد ویرساورکر آڈیٹوریم ، شیواجی پار ک دادر ، ممبئی میں کیاگیا ۔ ملحوظ رہے کہ یہ مقابلہ دو مرحلوں میں انجام پاتا ہے ۔ ابتدائی مقابلے میں مجموعی طور پر۲۴؍ اسکولوں کے طلبہ کی ٹیم نے ۱۰۰ ؍ نمبر کے تحریری مقابلے میں شرکت کی ۔ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی ۸؍ ٹیموں کو فائنل مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ۔ مذکورہ مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کی ٹیم میں شامل خان زاہد ، مومن عدی محمد فہیم(نہم الف) او ر خان عمار ظفر(ہشتم الف) نے اس بامقصد ، معیاری ، دلچسپ اور سخت مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور سوم انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

واضح  رہے کہ رئیس ہائی اسکول میں طلبہ کی مکمل نشوونما کے لیے نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کی تربیت میں پورے خلوص اور انہماک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کمیٹی کے چیرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپر وائزرس محمودبر کتی ، فیروز الدین شیخ ، اسرار پٹھان ،وائی سی ایم اویو اسٹڈی سینٹر کے کو آرڈنیٹرعبدالعزیز انصاری و جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طلبا اور ان کی ر ہنمائی کرنے والے ا ساتذہ محمد غضنفر اور عبدالرحمن انصاری کو پرخلوص مبارک باد پیش کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.