صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہادہ میں دسویں اور بارھویں کے طلبہ کے لئے کرئیر گائڈنس پر وگرام

603

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)گزشتہ دنوں شہادہ میں صفّہ اسکول اور یو سف لقمان چیریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے دسویں گیارھویں اور بارھویں کے طالبہ کے لیے ایک نہایت عظیم الشان کریئر گائڈنس پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پرو گرام میں ممبئی مدنی اسکول کے ٹیچر و کاوش کے صدر عامر انصاری نے مومن تنویر اور ڈاکٹر قاسم سید کے اشتراق سے طلبہ کی کثیر تعداد سے مخاطب ہو تے ہوئے اپنے آپ کو کیسے پہچانے ،پڑھائی کیسے کریں اور کریئر کیسے منتخب کریں ؟اس پر پرزنٹیشن کے ذریعے سیر حاصل گفتگو کی ۔

طلبہ سے مخاطب ہو تے ہوئے شہادہ کے اولیں IRS Officerشکیل انصاری نے طلبہ کو تعلیم میں آگے بڑھنے کی صلاح دی اور والدین سے درخواست کی کہ لڑکیوں کو تعلیم میں آگے بڑھائیں ۔ساتھ ہی ساتھ شہادہ شہر کے تعلیمی ،تجارتی میدان میںکامیاب شخصیات بشمول پروفیسر ریاض سید ، جلگائوں گورنمنٹ ہاسپٹل کے پرفیسر ڈاکٹر عمران شیخ و دیگر کی اس موقع تہنیت کی گئی ۔ حاجی یوسف لقمان ، حیدر نو رانی ، نائب ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر یونس پٹھان ، یو سف لقمان چیریٹبل ٹرسٹ کے صدر یونس باغبان ، صفّہ اسکول کے صدر منا قادری سیکریٹری ڈاکٹر ناظم تیلی ، عباس نورانی ایشور پاٹل اور رئیس ہا ئی اسکول بھیونڈ ی کے سپر وائزر اسرار پٹھان نے شر کت کی ۔ پروگرام کی کامیاب نظامت اسکول ہذا کے مجیب خان نے انجام دی ۔ اس پرو گرام میں والدین اور شہر و اطراف کے اساتذہ نیز معزز شخصیات نے بھی شر کت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.