صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مومن کشف کو بی ایڈ میں ممبئی یو نیورسٹی سے گولڈ میڈل 

1,623

بھیونڈی : رفیع الدین فقیہ گرلز ہا ئی اسکول کی ٹیچر اور کے ایم ای ایس بی ایڈ کالج بھیونڈی کی ہونہار طلبہ مومن کشف عبدالصمد نے امسال ۲۰۱۸ء بی ایڈ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے نہ صرف کالج کا بلکہ پورے بھیونڈی شہر کا نام روشن کیا اور ممبئی یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کیا ۔ جس کے تحت ممبئی یونیورسٹی کی جانب سے مومن کشف کو گولڈ میڈلسٹ کے خطاب سے ایک پر شکوہ تقسیمِ اسناد کے پروگرام میں گذشتہ دنوں مہاراشٹر کے گو ر نر کے زیر صدارت اور مہمانِ خصوصی نوبل انعام یافتہ سر ریچرڈ جوہن روبرٹ کی مو جودگی میں یو نیور سٹی کے پرو وائس چانسلر روندر کلکر نی کے ہاتھوں دو گولڈ میڈل سے نوازاگیا ۔
واضح رہے کہ مومن کشف نے بارہویں جماعت کا امتحان رئیس ہائی اسکول سے امتیازی نمبرات سے پاس کیا تھا ۔ اس عظیم کا میابی پر سو سائٹی کے صدر جناب اسلم فقیہ ، سیکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، چیئر مین (بی ایڈ کالج) دانیال قاضی ، چیئر مین رئیس ہائی اسکول کمیٹی ، شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپروائزر جونیر کالج اسرار پٹھان نے مسرت کا اظہار کر تے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.