صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پاورلوم صنعت کے مسائل کے حل کیلئے سابق مرکزی وزیر طارِق انور سے ملاقات

پاورلوم صنعت کے مسائل کی جانب اگرفوری توجہ نہ دی گئی تو یہ صنعت تباہ ہوجائے گی : پرویز خان

1,318

بھیونڈی :(عارف اگاسکر ) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں پاورلوم صنعت کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے  کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر طارق انور کے ممبئی آمد پر غیر منظم کامگار کانگریس اور محکمہ ماحولیات مہاراشٹر کے نائب صدر شری پرویز خان(پی کے)نے بھیونڈی میں پاورلوم صنعت کے متعدد مسائل کو اُن کے روبرو رکھا۔انہوں نے کہا کہ بھیونڈی پاورلوم صنعت کا سب سے بڑا مرکز ہےجہاں ایک اندازے کےمطابق آٹھ لاکھ سے زائد پاورلوم چلتے ہیں ۔

لیکن پاورلوم ٹیکسٹال صنعت میں در آئی بھیانک مندی نے معاشی طورپر بنکروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ پاورلوم پر استعمال ہونے والے یارن کی سٹہ بازاری جیسے کالے کرتوت پر نہ تو مرکزی حکومت اور نہ ہی ریاستی حکومت کی کوئی گرفت ہے ۔ یارن کے نرخ میں آئے دن ہونے والے اتار چڑھاؤ کے سبب کپڑا بازار بری طرح متاثر ہے ۔ اب تک یہاں کے سینکڑوں کارخانے بند ہو چکے ہیں اور بے روزگاری سے تنگ آ کر ہزاروں مزدوروں نے اپنے آبائی وطن کی راہ اختیار کر لی ہے ۔

طارق انور کے سامنے یہ مطالبہ رکھا کہ پاور لو م پر استعمال ہونے والے یارن کے بھاؤ میںکم سے کم ایک ماہ تک یکسانیت رکھی جائے تاکہ یارن خریدنے سے لیکر کپڑا فروخت کرنے تک کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ باقی نہ رہے ۔ پاورلوم صنعت کے مسائل کی طرف اگرفوری توجہ نہ دی گئی تو یہ صنعت جلد ہی پوری طرح تباہ ہوجائے گی ۔ اس موقع پر پرویز خان کے ہمراہ جہاں محمد کیف ، مولانا علی رضااور کانگریس کے دیگر کارکنان تھے وہیں مہاراشٹر پردیش قومی تنظیم کے صدرایڈوکیٹ مناف حکیم بھی طارق انور کے ساتھ موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.