صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رام منوہر لوہیا لا ئبریری اور مسابقتی امتحان اسٹڈی سینٹر کو قلعہ میں منتقل کیا جائے

زوجہ محمد ناصر اقبال کابی جے پی کارپوریٹر گرپریت کور سوڈی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

1,312

ناندیڑ:(نامہ نگار) کانگریسی کارپوریٹر شبانہ بیگم زوجہ محمد ناصر اقبال نے ایک مطالباتی مکتوب کے ذریعہ ناندیڑ میونسپل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رام منوہر لوہیا ہیڈ لائبریر ی اور مسابقتی امتحان رہنمائی مرکز کو قلعہ میں منتقل کیا جائے اور اپوزیشن لیڈر گرپریت کور سوڈی کی رکنیت منسوخ کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق  تروڑیکر مارکیٹ میں واقع ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی رام منوہر لوہیا لائبریری اور مسابقتی امتحان رہنمائی مرکز کو قدیم شہرناندیڑ کے قلعہ میں واقع میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ زون نمبر 14Bہولی کی کارپوریٹر شبانہ بیگم زوجہ محمد ناصر اقبال نے کیا ہے ۔ اپنے مطالباتی مکتوب میں انہوں لکھا کہ مذکورہ لائبریری اور اسٹڈی سینٹر کو مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں منتقل کرنے کے بارے میں حالانکہ غور کیا جا رہاہے لیکن مذکورہ جگہ طلباء کے لئے موزوں انتخاب نہیں ہو گا ۔ کیونکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں میونسپل کارپوریشن کی دکانیں ، کارپوریشن کے دو عدد دفاتر ، کپڑا مارکیٹ اور ہجوم والی شاہراہ ہونے سے طلباء کو مطالعہ کے لئے جو پر سکون ماحول درکار ہے وہ نہیں مل پائے گا ۔اس لئے رام منوہر لوہیا لائبریری اور اسٹڈی سینٹر کومہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں منتقل نہ کیا جائے ۔

مکتوب میں بی جے پی کی کارپوریٹر و اپوزیشن لیڈر گر پریت کور سوڈی کی جانب سے میونسپل کمشنر کو دئے گئے مکتوب کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ موصوفہ نے مسلم سماج سے متعلق اپنے مکتوب میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ غلط ہیں ۔ وہ اپوزیشن لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون بھی ہیں اور اسی زون کی قیادت کرتی ہیں جہاں کے ساکنان کی انہوں نے کردار کشی کی ہے ۔ ان کے ساتھ آج تک ایسی کوئی مذموم حرکت نہیں ہوئی جس کا انہوں نے اپنے مکتوب میں ذکر کیا ہے ۔ شبانہ بیگم زوجہ محمد ناصر اقبال نے اپنے مکتوب میں کہاکہ گر پریت سوڈی نے جس زبان کا استعمال اپنے مکتوب میں کیا ہے وہ قابل تعزیر جرم ہے اور دستور ہند کی ساکھ کو مکدر کرنے والی ہے ۔ اس لئے گرپریت کور سوڈی کے خلاف مہاراشٹرمیونسپل کارپوریشن ایکٹ کی دفعہ 13(4)؍ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کارپوریشن کی رکنیت منسوخ کی جائے اور اس تعلق سے ایک قرارداد کارپوریشن کے عام اجلاس میں پیش کی جائے ۔ تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کارپوریٹر کسی مخصوص مذہب اور ذات کے خلاف زہر نہ اگلے ۔    

Leave A Reply

Your email address will not be published.