مہاڈا کی لاٹری میں گھر نہیں ملا ہے تو مایوس نہ ہوں ، اپنا گھر کا خواب رضوان سِکوانی پورا کریں گے
بامبے لیکس کے شکریہ کے ساتھ
ممبئی : حال ہی میں مہاڈا نے سستے گھروں کیلئے لاٹری نکالی تھی ۔ مہاڈا کا غریبوں کو کم داموں میں گھر مہیا کرانے کا دعویٰ ہے ۔ کئی لوگ ایسے ہیں جن کا لمبے عرصہ سے سستے گھروں کا خواب ہنوز تشنہ تعبیر ہے ۔ جن لوگوں کا خواب پورا نہیں ہوا ان لوگوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ۔ یہ خوشخبری صابرہ سِکوانی کے بیٹے سِکوانی کی طرف سے ہے ۔ وہ مہاڈا کے ۵۵ گھر جسے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے وہ ان لوگوں کو کرایے پر دیں گے جنہیں مہاڈا کی لاٹری میں گھر نہیں ملا ہے ۔
رضوان سِکوانی مہاڈا کے ۵۵ گھر قبضہ کئے بیٹھے ہیں جسے کرایے پر دیئے جانے کے بعد لاکھوں روپئے کرایے وصول کر کے اپنی جیب بھرتے ہیں یہ سارے کمرے ممبئی کے سائن علاقے میں ہیں ۔
اس کا موجودہ کرایہ ہر ماہ فی گھر سے پندرہ ہزار روپئے وصولا جاتا ہے ۔ جبکہ ۵۵ گھروں میں رہنے والے لوگوں سے تقریبا دو کروڑ روپئے بطور ڈِپازٹ وصول کئے گئے ہیں اور ان گھروں کا ہر ماہ کرایہ تقریبا دس لاکھ روپئے وصولا جاتا ہے ۔