صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۲۱؍ فروری سے مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے تحت بارہویں امتحانات کا آغاز

1,258

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) بارہویں بورڈ کے امتحانات آئندہ ۲۱ فروری سے شروع ہونگے۔ یہ اطلاع بورڈ انتظامیہ سے موصول ہوئی ہے۔ مہاراشٹر ا اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے ذمہ داران سے ملی اطلاع کے مطابق بارہویں بورڈ امتحان کے لئے ایک لاکھ ۶۸ ہزار ۴۲۴ طلبہ نے اکزام فارم داخل کئے ہیں جن کا تحریری امتحان ۲۱ فروری سے شر وع ہوگا۔ جبکہ پریکٹیکل اکزام ایک فروری تا ۱۸؍ فروری کے درمیان لیا جائے گا۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق اس امتحان کے لئے اورنگ آباد ضلع کے ۶۸۲۲۱ طلبہ ۱۳۶ مراکز پر امتحان دینگے جبکہ ضلع بیڑ کے ۳۶۲۴۱ طلبہ کے لئے ۹۵ اکزام سینٹر سینٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح ضلع جالنہ کے ۲۹۵۱۵ طلبہ کے لئے ۶۷ پربھنی کے ۲۴۱۶۳ طلبہ کے لئے ۵۶ اور ہنگولی کے ۱۳۲۸۴ طلبہ کے لئے ۳۴ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں او ربارہویں بورڈ امتحان کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پریکٹیکل اکزام کے سوالیہ پرچے اور جوابی بیاض ۳۰ جنوری کو متعلقہ جونیئر کالجس بھجوادی جائینگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.