صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے امیدواروں کی تلاش شروع

آنے والے پارلیمانی الیکشن میں فرقہ پرستوں کی کامیابی کے لے تیاریاں جاری

1,494
علامتی تصویر

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) آنے والے اسمبلی الیکشن میں سیکولر امیدواروں کو ناکام بنانے اور فرقہ پرست امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے خفیہ طریقہ سے تیاریاں جاری ہیں او رامیدواروں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ملک میں پارلیمانی الیکشن او راسمبلی انتخابات کی تیاریاں تمام پارٹیوں کی طرف سے جاری ہیں اس کے لئے جہاں کانگریس این سی پی نے اتحاد کرکے سینا بی جے پی کے خلا ف محاذ گرم کردیا ہے وہیں سینا بی جے پی میں اتحاد کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ۔ اور اگر ان دونوں پارٹیوں میں اتحاد نہیں ہوتا ہے تو بی جے پی اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ آنے والے الیکشن میں خود کی کامیابی کے لئے سیکولر ووٹوں کو کس طرح تقسیم کیا جائے ۔

اس لئے عوام میں اس بات کے تذکرے جاری ہیں کہ مسلم ووٹوں کو تقسیم کروانے کے لئے مسلم علاقوں میں پانچ ایسے امیدواروں کو پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتارا جائے جو کہ مسلم ووٹوں کو تقسیم کرسکیں ۔ اس بات کے بھی تذکرے جاری ہیں کہ دلت ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لئے بھی چند امیدواروں کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے ۔ اس کے لئے دلت تنظیموں اور ان کے معروف قائدین سے رابطہ کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مسلم ووٹوں کو تقسیم کروانے کے لئے پانچ افراد کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ اور بی جے پی ان کی ذہن سازی کرکے لوگوں سے رابطہ کرنے کی ان افراد کو ترغیب دے رہی ہے ۔ اس لئے کہ اس وقت ملک کی عوام بی جے پی گزیدہ ہیں اور حکمراں پارٹی سے متنفر ہیں ۔

اس کے علاوہ کانگریس نے گاندھی خاندان کی خاتون کو میدان سیاست میں اتاردیا ہے جس سے ماحول بی جے پی کے حق میں جاتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ اس طرح کے حالات اور مستقبل کے خطرات سے بچنے کے لئے بی جے پی نے ان تنظیموں کو تیار کیا ہے جوکہ مسلمان ہیں لیکن بی جے پی کے لئے کام کرتی ہیں ۔ یہ پارٹیاں لوگوں میں مختلف انداز سے مسلمانوں کوورغلانے اور دلت تنظیمیں دلتوں کو کانگریس بی جے پی سے متنفر کر کے نئے محاذ کی طرف راغب کرنے کے لئے کوشاں ہیں جن کا بنیادی مقصد سیکولر ووٹوں کو تقسیم کروانا ہے ۔ اس طرح کے حالات سے واقفیت حاصل کرکے مسلمانوں کو متحد ہوکر سیکولر اور ملک دوست پارٹیوں کے حق میں رائے دہی کرنا چاہئے یہی وقت کا تقاضہ ہے اس کام کے لئے بڑے پیمانے پر سودے بازی بھی کی جارہی ہیں ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہر امیدوار پر ایک کروڑ تک خرچ کرنے کی تیاری کی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.