صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عازمین ِحج کو دوسری قسط جمع کرانے کی ہدایت

42,815

خرچ کی وضاحت اب تک نہیں! عازمین کودوسری قسط کے ایک لاکھ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کا ۲۲؍ اپریل تک حکم دیا گیاہے۔سوال یہ ہےکہ حج خرچ کا اعلان کئے جانے میںکیا پس وپیش ہے اورکس بنیاد پراسے اب تک معلق رکھا گیاہے ۔ حالانکہ عازمین سے سفر خر چ کےنام پردوسری قسط بھی جمع کروائی جارہی ہے۔ اس کےبعدتیسری قسط کا بھی اعلان ہوجائیگا ۔ اس سے قبل ہمیشہ پہلے خرچ کا اعلان کیا جاتا تھا اس کےبعد پیشگی رقم اوردوسری اورتیسری قسط جمع کرانے کاعازمین کوحکم دیا جاتا تھا لیکن اس دفعہ سب کچھ مبہم ہے ۔کچھ بھی واضح نہیںہے کہ کیا ہورہا ہے اور کیسے حج سے متعلق معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ خود حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بھی لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کسی قسم کی وضاحت سے گریز کیا جارہا ہے۔ اس دفعہ منتخب عازمین سےپیشگی رقم کے طورپر ۸۱؍ہزار۸۰۰؍ روپے لئے گئے تھے جبکہ اس سے پہلے ۸۱؍ ہزار روپے ہی لئے جاتے تھے۔ اس کیلئے دلیل یہ دی گئی ہے کہ ۸۰۰؍روپے میں سے پروسیسنگ فیس ۳۰۰؍ روپے اور ۵۰۰؍ روپے دوسرا خرچ لیا گیا ہے، حالانکہ پہلے بلند بانگ دعوی ٰیہ کیا گیا تھا کہ عازمین سے پروسیسنگ فیس۳۰۰؍ روپے نہیں لی جائے گی۔اب یہ کہا جارہا ہے کہ جو منتخب نہیںہوئے ہیںان سےنہیںلی گئی ہے مگرجومنتخب ہوگئے ہیںان کودیناہوگا۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اویعقوب شیخا سے استفسارکرنے پر انہوںنے بتایاکہ’’ ۲۲؍اپریل تک دوسری قسط جمع کرانے کےلئے عازمین کوہدایت دی گئی ہے۔ چونکہ اب تک عازمین کو لانے لے جانے کیلئے ہوائی کمپنیوں کا انتخاب اورعازمین کی رہائش گاہوں کو حتمی شکل نہیںدی گئی ہے اس لئےحج کے خرچ کے اعلان میںتاخیر ہورہی ہے لیکن اس میںاب زیادہ وقت نہیںلگے گا۔‘‘ انہوںنےیہ بھی بتایاکہ ’’ عاز مین کومطلع کیا گیا ہے اور انہوں نے رقم جمع کرانا بھی شروع کردیا ہے۔عید الفطر کے چنددن بعد سے عازمین کی روانگی شروع ہوگی اس لئے حج سے متعلق دیگر امور کی انجام دہی میںتیزی لائی جارہی ہے۔ دیگرکام جاری ہیںاورجیسے جیسے حتمی شکل دی جائیگی، عازمین کومطلع کیاجائیگا کہ وہ اپنی تیاری رکھیں ۔‘‘حج سستا ہوگا یا نہیں،عازمین کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں عازمین ِ حج کی جانب سے دوسری قسط جمع کرانے کی تیاری کی جارہی ہے لیکن ان کی نگاہ حکومت کے اس وعدے پربھی ہےجس میںحکومت کی جانب سے امسال حج۵۰؍ہزارروپے تک سستا ہونے کا دعویٰ کیا گیاتھا ۔وہ اس کے منتظر ہیںکہ ان کوبتایاجائے کہ حج سستا ہونے کی کیا صورت ہوگی اوران پرکس طرح سے بوجھ کم پڑے گا۔حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای ا ونے یہ بھی کہاکہ’’ حج سستا ہونے یا مہنگا ہونے کے بارے میںاس وقت تک حتمی طورپر کچھ نہیںکہاجاسکتا جب تک کہ ساری چیزیں واضح نہ ہوجائیں اوراس کی بنیاد پرایک عازم سے کتنا خرچ لیاجائے گا،وہ طے نہ کرلیاجائے۔ اس لئے تھوڑا اورانتظار کرنا ہوگا اس کےبعد ساری چیزیںواضح ہو جائیںگی۔تمام باتیں واضح ہونے کےبعد ہی یہ کہا اور سمجھا جاسکے گا کہ امسال حج سستا ہوگا یا مہنگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.