صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شب قدر۲۷ویں رمضان کو صحافیوں کی پُر تکلف یادگار دعوتِ افطار اور دعوت شیراز

48,049

ممبئی .شب قدرکے موقع پر ۲۷ویں رمضان کو صحافیوں کی ایک پُر تکلف دعوتِ افطار اور دعوت شیرازممبئی میں منعقد کی جاتی تھی،دراصل ہرسال ۲۷ ،ویں رمضان المبارک کو انقلاب کے سربراہ عبد الحمید انصاری ادارہ انقلاب کے اراکین اور دوست واحباب اور شہر صحافیوں کو افطار پارٹی پر مدعو کرتے تھے۔ روزنامہ انقلاب سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے اور یہ بالکل بھی مبالغہ نہ ہوگا کہ ۲۷ ویں رمضان کی یہ پارٹی ہر سال پُر تکلف اور شاندار ہوتی تھی۔ دوسرے لفظوں میں یہ پارٹی ” دعوت سمرقند سے کسی طرح کم نہیں ہوتی تھی۔”انقلاب کے مدیر اعلی اور مالک عبدالحمید انصاری ۲۷ ،ویں رمضان المبارک کی افطار پارٹی 60 ،کے عشرے کے آغاز میں جاندار اور شاندار ہوچکی تھیں رہی کیونکہ یہ ہر سال کی پارٹی سے زیادہ اور انتہائی بے تکلفانہ انداز میں دی جانے لگیں۔

اس دعوت شیراز میں صرف باجرے کی روٹیاں اور دو قسم کی چٹنی ہوتی تھی اور روزہ کھولنے کے لئے کھجوریں۔ پیش کی جاتی تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ اراکین انقلاب اور صحافی حضرات ایک بار تو ان چیزوں کو دیکھ کر چونک پڑے کیونکہ اس میں نہ ہی پھل اور میوہ جات تھے ، نہ مرغن مسالن اور نہ دوسرے کھانے جو ہر سال دستر خوان کی زینت بنا کرتے تھے۔ لیکن جلد ہی ان کی سمجھ میں ساری بات آگئی اور اس کے بعد باجرے کی روٹی اور چٹنیوں نے وہ مزہ دیا کہ اس کے سامنے ہر نعمت ہچ نظر آنے لگی ۔ انقلاب کے مدیر عبدالحمیدانصاری نے آخری سال 1971 میں افطار کی دعوت کو دعوت شیر از بنا کرعبدالحمید انصاری نے اس سے جس قدر رقم بچائی گئی، وہ مغربی بنگال کے مصیبت زدہ لوگوں کے لئے انقلاب فنڈ میں دی گئی۔

انصاری صاحب نے دعوت شیراز صرف دفتر اور ادارے کے لوگوں کے لئے نہیںکی بلکہ باجرے کی روٹی اور چٹنی کا مزہ تمام گھروالوں نے بھی خوب لیا۔عبدالحمید انصاری کے 1972 میں انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے خالداے ایچ انصاری نے اس روایت کو زندہ رکھا اور کچھ وقفہ کے بعد 1990 کے عشرہ میں بیرون ملک اور اقوام متحدہ میں میں صحافتی خدمات انجام دے کرملک واپس آنے کے بعد انہوں نے جنوبی ممبئی میں اپنے رہائش گاہ پر ایک عرصے تک۔پُر تکلف دعوتِ افطار کا سلسلہ جاری رکھا اور آج بھی ان کی افطار کی دعوت ممبئی شہر کی یادگار دعوتوں میں شمار ہوتی ہے۔ممبئی میں ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں سیاسی ، سماجی اور پولیس وانتظامیہ کی جانب سے دعوت افطار کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز ممبئی باندرہ کے سابق ایم۔ایل اے بابا صدیقی نے شاندار دعوت افطار اوٹڈنر۔کا اہتمام کیا ،جس میں فلمی ستاروں کی بڑی تعداد شریک۔یوئی جن میں اداکار سلمان خان اور سنیل شیٹی پیش پیش تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.