صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 ایک اچھی اور صحت مند فلم کے لئے منظر نامہ ، کہانی اور مکالمے کا معیاری ہونا بے حد ضروری: ڈاکٹر طاہر پٹھان

1,205

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ماڈرن انڈین لینگویجیز شعبہ کے مراٹھی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر طاہر پٹھان نے ساوتری بائی پھولے پونہ یونیورسٹی اور اس سے ملحق دو کالجوں میں منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔پروگرام میں ممتاز فلم اداکار شرینواس بھنگے اور ممبئی یونیورسٹی کے مراٹھی شعبہ کے سربراہ پروفیسر انل سپکار بھی موجود تھے۔

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطبہ میں ڈاکٹر طاہر پٹھان نے کہا کہ دورِ حاضر میں سنیما ترسیلِ عامّہ کا سب سے طاقتور وسیلہ بن گیا ہے اور فلم بنانے میں فلم ساز، ہدایت کار اور اداکاروں کی جتنی اہمیت ہوتی ہے اتنی ہی اہمیت کا حامل فلم لکھنے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظر نامہ، کہانی اور مکالمے کا معیاری ہونا ایک اچھی اور صحت مند فلم کے لئے بے حد ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.