صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بین المدارس عام معلوماتی مقابلے میں رئیس ہائی اسکول کو اوّل انعام

1,409

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھارتی رِ یاست مہاراشٹرکے ممبئی شہرمیں واقع ہاشمیہ ہائی اسکول میں گزشتہ دنوں پہلے بین المدارس عام معلوماتی مقابلے کا انعقادکچھی میمن جماعت خانہ ممبئی میں کیا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ یہ مقابلہ دو مرحلوںمیں انجام پایا ۔ ابتدائی مقابلے میں مختلف اسکولوں سے مجموعی طور پر۹۵؍ٹیموں نے تحریری مقابلے میں شرکت کی ۔ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی ۱۲؍ ٹیموں کو کوئز مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا ۔ فائنل مقابلہ پانچ ٹیموں کے بیچ ہوا ۔ مذکورہ مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کی ٹیم میں شامل شیخ عبدالرحمن عبدالواحد (دہم الف)اور مومن عدی محمد فہیم (نہم الف) نے اس بامقصد ، معیاری ، دلچسپ اور سخت مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اوّل انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ انہیں مہمانوں کے ہاتھوں ٹیبلٹ ، مومنٹواور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔

تمام رائونڈس میں طلبہ کے ذریعے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی بنیاد پر اسکول کو شاندار ٹرافی اور شیلڈ تفویض کی گئی ۔ طلبہ کی بہترین کامیابی اس بات کی غمّاز ہے کہ ادارہ اپنے طلبہ کی مکمل نشوونما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کرتا ہے اور ان کی تربیت میں پورے خلوص اور انہماک کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کمیٹی کے چیرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، ،سپر وائزرس محمود برکتی ، فیروز الدین شیخ ، اسرار پٹھان ، وائی سی ایم او یو کے کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری و جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طلبا اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ محمد غضنفراور عبدالرحمن انصاری کو پرخلوص مبارک باد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.