صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایس ٹی ایس اسکول میں ہندی ڈبیٹ کا انعقاد

1,322
????????????????????????????????????

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایس ٹی ایس اسکول میں ایک انٹر اسکول ہندی ڈبیٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے سبھی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ایم شاہد نے اس نوع کے مقابلوں میں حصہ لینے اور علم میں اضافہ کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔

مہمان اعزازی ڈاکٹر انور شہزاد نے طلبہ سے کہا کہ انہیں مختلف مضامین میں علم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ایک باعلم شخص پورے معاشرے کی علمی و فکری ترقی کا ذریعہ ہوتا ہے ۔

اسکول کے پرنسپل مسٹر فیصل نفیس نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ اس قسم کے ڈبیٹ میں حصہ لینے کے لیے علم میں اضافے کے ساتھ ہی وقت کے نظام اورطریقۂ استدلال پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔

ڈبیٹ میں ڈاکٹر راحیلہ رئیس اور ڈاکٹر شہباز خاں نے منصفی کے فرائض انجام دیے جبکہ ڈاکٹر نسیم احمد نے پروگرام کی نظامت کی ۔

اے ایم یو سٹی گرلس اسکول کی ثنا انجم ، ایس ٹی ایس اسکول کے آرین ڈانگرا اور اے بی کے گرلس اسکول کی اقصیٰ مہک نے بالترتیب اول ، دوئم اور سوئم انعام حاصل کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.