صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی
Browsing Category

تعلیم و روزگار

دھرنے پر بیٹھے داخلہ کے خواہشمندوں کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی : یونیورسٹی انتظامیہ

علی گڑھ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے ایڈ منسٹریٹو بلاک کے صدر دروازے پر دھرنے پر بیٹھے پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہشمندوں کی جانب سے لگائے گئے داخلہ میں بے ضابطگی کے الزامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ایم یو انتظامیہ نے اسے بے…

ضلع پریشد کے ۱۴۷ اسکولوں کا بجلی بل بقایہ‘ بجلی کنکشن منقطع

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) مختلف مقامات پر موجود ضلع پریشد کے ۱۴۷ اسکولوں کا بجلی بل ادا نہ کرنے کے سبب بجلی کنکشن کاٹ دیا گیا ہے جس کے باعث ڈیجیٹل اسکول بنائے جانے کا منصوبہ اب خواب دکھائی دے رہا ہے۔ تعلیمی ترقی یافتہ مہاراشٹر پروگرام کے…

ثنانیاز کی کامیابی اردو کے حوالے سے منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے ایک پیغام : ڈاکٹر عقیل احمد

نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں سرودیہ کنیا ودیالیہ 2- جامع مسجد سے 97.06فیصد نمبر حاصل کرکے سی بی ایس ای (CBSE) ٹاپرس میں تیسرا مقام اور دہلی میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ ثنا نیاز کے اعزاز میں ایک…

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جے این ایم سی آڈیٹوریم کے ایئرکنڈیشننگ یونٹ کا افتتاح کیا

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک تقریب میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) آڈیٹوریم کے ایئر کنڈیشننگ یونٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین اور میڈیکل…

اے ایم یو ریسرچ اسکالر نے استنبول میں منعقدہ کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ قانون کی ریسرچ اسکالر یشفین علی نے استنبول ، ترکی میں اسلامی اقتصادیات ، مالیات و اخلاقیات کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ’حصص خریداراور شریعہ گوورننس : ایک مطالعہ‘…

مائیکرو بایو لوجی شعبہ میں ’ہینڈ ہائیجین ڈے‘ کے موقع پرہاتھوں کی صفائی میراتھن کا انعقاد

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے مائیکرو بایو لوجی شعبہ میں ہاسپیٹل انفیکشن سوسائٹی، انڈیا کے علی گڑھ چیپٹر کے زیرِ اہتمام ’ہینڈ ہائیجین ڈے‘ کے موقع پر ہاتھوں کی صفائی میراتھن…

پروفیسر این آر مادھو مینن کے انتقال پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے صدمہ کا اظہار کیا

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سابق استاد اور ملک میں قانون کی جدید تعلیم کے بابائے آدم سمجھے جانے والے پدم شری پروفیسر این آر مادھو مینن کے انتقال پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔…

ذیابیطس کے مریض روزہ رکھنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں : ڈاکٹر شیلو شفیق صدیقی

علی گڑھ : ذیابیطس میں مبتلا شخص روزے رکھ سکتا ہے ، تاہم اس سلسلہ میں ڈاکٹروں سے مشورہ بہت ضروری ہے تاکہ صحت پر روزے کا منفی اثر نہ پڑے اور بیماری میں اضافہ نہ ہو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے…

طوبیٰ جنید نے اندور میں منعقدہ 62 ویں قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ میں  قومی سطح پر اپنی شناخت قائم کی

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بی اے سال دوئم (انگریزی) کی طالبہ طوبیٰ جنیدنے مدھیہ پردیش کے مہو اندور میں منعقدہ 62ویںقومی شوٹنگ چیمپیئن شپ مقابلہ (بگ بور) کے تین سو میٹر رائفل پرون جونیئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے…

بھیونڈی میں کے ایم ای ایس عوامی ای لائبریری اور حالات ادبی اسٹیج کی جانب سے ڈرامہ ’دھرم یدھ‘

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) پاورلوم نگری بھیونڈی میں گذشتہ دنوں یہاں کے قدیم تعلیمی ادارے کے ایم ای ایس کیمپس میں واقع غلام محمد مومن ویمینز کالج کے وسیع ہال میں کے ایم ای ایس ای لائبریری اور حالات ادبی اسٹیج کی جانب سے ڈرامہ ’دھرم یدھ‘ کا…