صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مالونی کیس میں کاروباری جمیل مرچنٹ کی گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی منظور۔ ڈر کے نہیں لڑ کے انصاف حاصل کیا جاتا ہی۔۔جمیل مرچنٹ کاروباری

54,487

ممبئی: ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی کے مالوانی علاقے میں رام نومی کے موقع پر ہوئے تشدد کے سلسلے میں ڈنڈوشی سیشن کورٹ نے فسادات میں ملزم بنائے گئے کاروباری جمیل مرچنٹ کی گرفتاری قبل ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم بنایاتھا۔پیشے سے جمیل مرچنٹ کاروباری ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں جمیل مرچنٹ کے وکیل ملن دیسائی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہ راحت کچھ ویڈیو فوٹیج کی وجہ سے ملی ہے۔ جمیل کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو فوٹیج ان کی بے گناہی کا ایک قسم کا ثبوت ہے۔ جس میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کی رات پولیس نے کس طرح سب سے پہلے مشتعل ہجوم پر قابو کرنے میں ان کی مدد لی۔ جمیل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پولیس نے ان کی مدد کے لیے ان کی تعریف بھی کی۔ تاہم، اگلی صبح انہیں حیرت ہوئی، انہیں معلوم ہوا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے میں درج ایف آئی آر میں ان کا نام بھی لیا گیا ہے۔ عدالت نے جمیل کے علاوہ گزشتہ ہفتے 13 دیگر نامزد ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کی تھیں پولیس نے اس معاملے میں 25 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

رام نومی کے دن مہاراشٹر کے سمبھاج نگر (اورنگ آباد) میں بھی تشدد ہوا تھا۔ وہاں بھی پولیس نے کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ مالونی کیس میں بھی پولیس نے 12 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ جبکہ تین سو سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان نامزد ملزمین کی فہرست میں جمیل مرچنٹ کا نام بھی شامل تھا۔

اگر جمیل مرچنٹ کی بات مانی جائے تو پولیس کے اعلیٰ افسران نے خود انہیں فون کیا اور معاملے کو ختم کرنے میں مدد کرنے کو کہا۔ جمیل نے بھی لوگوں سے اپیل کی اور اس کا اثر ہوا۔ لیکن اگلی صبح جب اس کی آنکھ کھلی تو اُن کے پیروں کے نیچے کی زمین کھسک گئی اُنہیں معلوم ہوا کہ اسے کیس میں نامزد ملزم بنایا گیا ہے۔ جمیل کا الزام ہے کہ اُنہیں اس معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے اُنکا کہنا ہے کہ میرے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشدد بھڑکانے میں اُن کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ اُنہوں نے پولیس کی مدد کی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.