صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مظفرپور میں باپ نے بچوں پر چاقو سے حملہ کیا، ایک کی موت –

176,372

مظفرپورمیں ایک ظالم باپ نے اپنے دو بیٹوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہیں۔

مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں باپ نے دو بچوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس تشدد میں ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔ جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے موتی پور تھانہ علاقے کے پانا چھپرا گاؤں میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی۔ بعد میں گاؤں والوں کی مدد سے زخمی بچے کو علاج کے لیے ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا۔

اس دوران گاؤں والوں نے موتی پور تھانے کی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی اور ایف ایس ایل ٹیم کو بھی موقع پر بلایا۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شیوہر میں باپ نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے معصوم بیٹے کا قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ معاملہ ضلع کے نگر تھانہ علاقے کے چکانوٹا گاؤں کا ہے، جہاں 43 سالہ راجیش ساہ نے پیر کی صبح 4 بجے اپنے ڈیڑھ ماہ کے بیٹے کا قتل کر دیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کے بارے میں ایس پی اننت کمار رائے نے بتایا کہ ’’بیٹا ہونے کی خوشی میں ملزم کی بیوی نے اپنے بچے کے لیے چھٹھ پوجا کی تھی‘‘۔ بیوی اور گھر کے دیگر لوگ پوجا کی تیاری میں مصروف تھے کہ شوہر بچے کو اٹھا کر گھر کے قریب بسواری کے پاس لے گیا، قتل کر کے لاش چھپا دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.