صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چکل تھانہ ایئر پورٹ ۶۴۰ عازمین بخیریت مکہ معظمہ پہنچ گئے

عازمین حج کے اہل خاندان جامع مسجد سے ہی حاجیوں کو الوداع کریں

37,771

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) چکل تھانہ ایئر پورٹ سے ۱۶۰ عازمین کو لے کر ایئر انڈیا کے طیارے نے اپنے مقررہ وقت پر جدہ کے لئے اڑان بھری ۔ اس طرح ۲۱؍ جولائی سے اب تک ۶۴۰ عازمین بخیریت مکہ معظمہ پہنچ گئے جو عبادتوں میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سال اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ یعنی چکل تھانہ ایئر پورٹ سے ۱۱۲۰ عازمین سفر حج پر روانہ ہورہے ہیں ۔

ان کی روانگی کاسلسلہ ۲۱؍جولائی سے شروع ہوا ۔ پہلے دن ۱۶۰؍عازمین جن میں ۸۱ مرد اور ۷۹ خواتین شامل تھیں۔ ۲۲؍ جولائی کی فلائٹ سے ۸۰ مرد اور ۸۰ خواتین ۲۳ جولائی کی فلائٹ ۸۳ مرد اور ۷۷ خواتین اور آج ۸۶ مرد ۷۴ خواتین سفر حج پر روانہ ہوگئے اس طرح اب تک چکل تھانہ ایئر پورٹ سے ایئر انڈیا کی چار فلائٹس کے ذریعہ ۶۴۰ عازمین مکہ معظمہ کی سرزمین بخیریت پہنچ چکے ہیں ۔

عازمین کی روانگی کا یہ سلسلہ آئندہ ۲۷ جولائی تک جاری رہے گا ۔ اسٹیٹ حج کمیٹی اور ضلع حج کمیٹی کے علاوہ نوجوانان شہر اور دیگر این جی اوز دن رات عازمین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں تاکہ انھیں سفر حج کے دوران پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایئر پورٹ اتھارٹی پولس اور کسسٹم ڈپارٹمنٹ کیجانب سے عازمین کو بھرپور تعاون مل رہا ہے ۔ جس پر عازمین نے ان کی کارکردگی پر خوشی واطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.