صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانگریس اقلیتی شعبہ کے زیر اہتمام رضاکاروں کا ورکشاپ

1,311

 

بھیونڈی:(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات میں جہاں بی جے پی کو ہزیمت برداشت کر نا پڑی ہے وہیں متذکرہ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی شاندار کامیابی نے کانگریس پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔ ان تینوں ریاستوں میں کانگریس کی حکو مت بننے سے کانگریسی لیڈران سمیت پارٹی کے رضاکاروں کے حو صلے بھی بلند ہو ئے ہیں اور انھیں یہ یقین ہو چلا ہے کہ آئندہ آنے والے پارلیمانی انتخاب میں کانگریس پارٹی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور مر کز میں اپنی سرکار بنائے گی ۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے لیڈران پارٹی کو مضبوط بنانے اور پارٹی رضاکاروں میں اتحاد قائم کر نے کے لیےاپنی پوری طاقت لگا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں بھیونڈی شہر کے دھامنکر ناکہ میں واقع پٹیل کمپاونڈ کے علاقہ میں پارٹی ورکروں کا ایک پروگرام رکھا گیا تھا ۔ مذکورہ پرو گرام کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ کے افراد نےجوق درجوق کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

اس موقع پر مہاراشٹر ریاستی اقلیتی شعبہ کے سیکریٹری پرویز خان عرف پی کے ، بھیونڈی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی ، بھیونڈی شہر ضلع کانگریس کمیٹی شعبہ خواتین کی صدر ریحانہ انصاری ، حذیفہ انصاری ، نائب صدر شاہ جہاں انصاری ، احمد صدیقی اور کو ثر بھائی سمیت بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے رضاکار موجود تھے ۔ اس موقع پر پرویز خان عرف پی کے نے پارٹی ورکروں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جس طرح کانگریس پارٹی نے راجستھان ، مدھیہ پر دیش اور چھتیس گڑھ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح پورے ملک میں کانگریس پارٹی کو کامیا بی سے ہمکنار کر نا ہے تاکہ مرکز میں کانگریس پارٹی کی سرکار بر سر اقتدار آسکے ۔

ہمیں ابھی سے اس کے لیے کو شش کر نا ہے اور آپسی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے آپس میں مل جل کر کام کر نا ہے تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کیا جا سکے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھیونڈی اقلیتی طبقہ کے لوگوں کا شہر ہے اس لیے مذکورہ سماج کے ذریعہ کانگریس پارٹی کو تقویت دینے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے سخت جد وجہد کر نا چاہیئے ۔ انھوں نے پارٹی رضاکاروں سے پر زور اپیل کی کہ آپسی اختلافات کو دور رکھیں اور پارٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں نیز پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کو شش کریں اور بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر نے کے لیےایڑی چوٹی کا زور لگائیں تاکہ آنے والے دنوں کے پارلیمانی انتخابات میں ہم اسی طرح اپنی کامیابی کو بر قرار رکھ سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.