صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا – پروفیسر علی محمد نقوی

187,694

لاءا بورڈ کے نائب صدر و سر سید اکیدمی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے ضلع علیگڑھ سے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم کی حمایت کا اعلان بی جے پی ایم ایل سی طارق منصور کی رہائش پر ایک تقریب میں کیا۔

انڈیا کی 543 رکنی پارلیمنٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج ملک کی 21 ریاستوں کے 102 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں صرف جنوب کی تمل ناڈو ہی ایک بڑی ریاست ہے جہاں تمام 39 حلقوں میں اسی مرحلے میں پولنگ مکمل ہو جائے گی۔

علیگڑھ: بھارتیہ جنتا پارتی کے ایم ایل سی و قومی نائب صدر ڈاکٹر طارق منصور کی رہائش پر ایک سیاسی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاءا بورڈ کے نائب صدر و سر سید اکیدمی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ ضلع علیگڑھ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ستیس گوتم دو بار سے لگا تار رکن پارلیمنٹ ہیں، ان کو تیسری بار رکن پارلیمنٹ کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے جو ہمیشہ ہی اے ایم یو کے خلاف اپنے متنازعہ بیانوں کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

تقریب میں اے ایم یو کے اعلیٰ عہدیداران، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے بھی لوگ موجود رہے جن کی موجودگی اے ایم یو طلباء دیگر اساتذہ اور ملازمین کے لئے حیران کن رہی۔ تقریب میں موجود اساتذہ سے ستیش گوتم نے براہ راست خطاب کیا۔ تقریب میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ طارق منصور کی رہائش گاہ پر ہوئے اس جلسہ کی اب چو طرفہ مذمت کی جارہی ہے اور جو اساتذہ اس جلسہ میں شریک ہوئے تھے ان کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور سوالات اوٹھ رہے ہیں کہ کیا کسی سرکاری تعلیمی ادارے کے ملازمین اور عہدے دران کسی سیاسی جماعت یا اس کے امیدوار کی حمایت کر سکتے ہیں؟ کیا ملازمین کسی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریب میں اے ایم یو کے پراکٹر پروفیسرمحمد وسیم علی، فائنانس آفیسر ، پراپرٹی افسر، اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل، شعبہ فارسی کے ڈاکٹر محمد قمر عالم، سی ایم او ڈاکٹر نریش، دھنجیت واڈرا، مظہر القمر، ڈپٹی پراکٹر پروفیسرسید علی نواز زیدی، پروفیسر سید امجد علی رضوی، پروفیسر شاداب خورشید، ڈاکٹر ریحان، انیس الرحمان خان، محمد احمد کے علاوہ متعدد شعبوں سے وابستہ درجنوں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اور مختلف رہائشی ہالوں کے پروووسٹ وارڈن، شعبہ کے سربراہ اور ریٹائرڈ اساتذہ موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر خصوصی سیاسی تقریب کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر طلباء اور اساتذہ حیرانی اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.