صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پی جی کورس میں داخلہ دلانے کے نام پر ۲۰ لاکھ کی دھوکہ دہی

1,442

ناندیڑ : (نامہ نگار) ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو پی جی کورس یعنی ایم ڈی میڈیسن میں داخلہ دلوانے کے نام پر ۲۰ لاکھ روپیئے دھوکہ دہی کے ذریعہ ہڑپ کرنے کا واقعہ ناندیڑ شہر میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے مشہور ڈاکٹر محمد خورشید احمد کے فرزند ڈاکٹر جنید احمد کو کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں ایم ڈی میڈیسن کورس میں داخلہ دلوانے کا آفر سچن شرما‘ سنجے سنگھ‘ گنیش لوہاٹے‘ آدتیہ سنگھ‘ راجو‘ شیواجی کمبھار اور وجئے دلوی نے پیش کیا تھا ۔ ان افراد نے داخلہ کے نام پر ڈاکٹر جنید سے ۲۴؍ اپریل ۲۰۱۸ء کو ۲۰ لاکھ روپیئے حاصل کرلیئے مگر اُنہیں پی جی کورس میں داخلہ نہیں ملا ۔ مذکورہ ۸ افراد نے دھوکہ سے رقم ہڑپ کرلی ۔ اس شکایت پر وزیر آباد پولس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.