صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سرکاری ملازم ڈھائی ہزار رو پیئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

1,454

ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد تعلقہ میں محکمہ زراعت سے وابستہ ایک سرکاری ملازم کسان سے ڈھائی ہزار روپیئے رشوت لیتے ہوئے آج رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دھرم آباد تعلقہ کے ایک کسان نے اپنے کھیت میں شیڈ نیٹ لگانے کے لئے زراعت آفس میں درخواست داخل کی تھی۔ اُس کی درخواست منظور ی کے لئے دفتر کے تکنیکی اسسٹنٹ مرلی دھر چاٹلاوار نے اُس کسان سے ۳ ہزار روپیئے رشوت طلب کی تھی۔

درخواست گذار کسان نے ڈھائی ہزار روپیئے رشوت دینے پر رضامندی ظاہر کرکے اُس کی اطلاع ناندیڑ کے انٹی کرپشن محکمہ کو دی۔ انٹی کرپشن محکمہ کے ضلع ایس پی سنجے لاٹھکر‘ ڈپٹی ایس پی وجئے ڈونگرے اور اُن کی ٹیم نے آج جال بچھا کر دھرم آباد زراعت آفس کے احاطہ میں کسان سے ڈھائی ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے سرکاری ملازم مرلی دھر چاٹلاوار کو گرفتار کیا اور ُاُس کے خلاف دھرم آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.