صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آبرسانی املاک ٹیکس اور ٹائون پلاننگ کی بقایہ جات کی وصولی

ایڈیشنل کمشنر کی تعاون کی اپیل ، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی بقایہ داروں کی املاک ضبطی مہم شروع

1,208

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے آبرسانی واملاک ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی املاک ضبطی کی مہم شروع کی ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر شری کرشن بھال سنگھ نے بقایہ داروں سے اپیل کی کہ وہ آبرسانی املاک اور ٹائون پلاننگ کے بقایہ جات فوری طور پر ادا کرکے میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں اور ضبطی کی کاروائی سے بچیں ۔ بھال سنگھ کے مطابق میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پچھلے دو ماہ کے دوران آبرسانی واملاک ٹیکس بقایہ جات کی وصولی اور غیر قانونی نل کنکشن ریگولرائز کرنے اور املاک پر نئے ٹیکس عائد کرنے کے مقصد سے دو بارخصوصی مہم شروع کی تھی ۔

اس مہم کے دوران املاک ٹیکس پر عائد ہونے والے سود میں ۵۰ فیصد کی بھی چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اسی طرح آسانی کے ساتھ غیر قانونی نل ریگولرائز کرنے کی سہولت بھی دی گئی تھی ۔ یہ مہم کئی دنوں تک جاری رہی مگرمیونسپل حدود میں اس مہم کو جس طرح کا تعاون ملنا چاہئے تھا املاک مالکان سے وہ نہیں مل پایا ۔ چند روز قبل مہم کا اختتام عمل میں آچکا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اب آبرسانی املاک ٹیکس اور ٹائون پلاننگ کی بقایہ جات کی وصولی کے لئے بقایہ داروں کی املاک ضبط کرنے کی کارروائی شروع کی ہے ۔

ایڈیشنل میونسپل کمشنر بھال سنگھ نے کہا کہ املاک یا املاک مالکان کے خلاف کارروائی کرنا ٹھیک نہیں لگتا لیکن املاک مالکان آگے آکر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے تعاون کرنے کو تیار نہ ہوں اور بقایہ جات ادا نہ کرتے ہوں تو اصول ضوابط اور قوانین کے مطابق میونسپل انتظامیہ کو اپنی کارروائی کرنا پڑی ۔ آبرسانی املاک ٹیکس اور ٹائون پلاننگ کے بقایہ دارو ںسے بھال سنگھ نے اپیل کی کہ وہ واجب الادا بقایہ جات کارپوریشن کو فوری ادا کرکے کارپوریشن سے تعاون کریں اور کارروائی ٹالیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.