صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں : عام آدمی پارٹی کامطالبہ

1,171

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) مہاراشٹرا میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں۔اس مطالبہ پر آج عام آدمی پارٹی نے ڈویژنل کمشنریٹ پر دھرنا دیا اور ایک مطالباتی میمورنڈم ڈویژنل کمشنر کو پیش کیاگیا ۔ تین ماہ قبل اکتوبر میں ریاستی حکومت نے مہاراشٹر امیں قحط کا اعلان کیا تھا۔ قحط کے معاملے پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے علاقائی سطح پر ایک یاترا نکالی گئی تھی۔ اس یاترا کے دوران دیکھائی دیا کہ مودی اور فڑنویس حکومت صرف وعدے کرکے کسانوں کو دھکہ دے رہی ہیں اور کسانوں کی جھولی میں کچھ نہیں آرہا ہے۔ ریاست میں ایسے بے شمار گائوں ہیں جہاں ایک دو کو چھوڑ دیں ت وبقیہ کسانوں کو قرض معافی کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ اور قرض معافی کا مسئلہ یہاں پیچیدہ بنا ہوا ہے۔

عین فصل کی بوائی کے وقت کسانو ںے ہاتھ میں ہیں نہ ہونے کے سبب انہیں ساہوکار سے قرض حاصل کرنا پڑراہا ہے ۔ حکومت ساہوکاری بند کرنے کا اعلان کیا کہ لیکن اس پر عمل آوری ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ حکومت نے قرض نیا بیمہ کی رقم کسانوں کو ادا نہ کرکے انہیں ساہوکار کا قرضدار بننے پر مجبور کیا ہے ۔ مراہٹواڑہ میں قحط سے پریشان کسانوں کے مختلف مسائل پر آج عام آدمی پارٹی کی جانب سے ڈویژنل کمشنریٹ پر دھرنا دیا گیا اور اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کو پیش کردہ میمورنڈم میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اس موقع پر سریش پوار ایڈویکٹ اجیت کھولیس سوگریونڈے انیل ڈھولے کرن امبھورے کے علاوہ پارٹی کے دیگر عہدیرادان موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.