صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سائنس کوئز مقابلے میں ویورس انگلش میڈیم ہائی اسکول نے اول انعام حاصل کیا

1,271

بھیونڈی :(عارف اگاسکر)ویورس انگلش میڈیم ہائی سکول بھیونڈی کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے سائنس کوئز مقابلے (سائنس کوئیز ٹراویگینزا) میں متذکرہ ہائی اسکول کے طلبہ نے اول مقام حاصل کیا ۔ یہ مقابلہ بھیونڈی شہر کے مختلف انگریزی میڈیم ہائی اسکولوں کے درمیان ہوا جس میں شہر کے اٹھارہ انگریزی میڈیم کے اسکولوں نے شرکت کی ۔ اپنی نوعیت کے منفرد اس مقابلے میں تمام شریک طلبہ نے انتہائی دلچسپی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔ تین راؤنڈ پر مشتمل اس مقابلے میں ویورس انگلش میڈیم ہائی اسکول نے اول ، صلاح الدین ایوبی میموریل انگلش میڈیم ہائی اسکول نے دوم ، این ای ایس انگلش میڈیم ہائی سکول نے سوم انعام حاصل کیا ۔

ایس ایس سنگھ انگلش میڈیم ہائی اسکول نے حوصلہ افزائی کا انعام حاصل کیا ۔ اس مقابلے میں بطور مہمان خصوسی عرفان اسمٰعیل ملا اور بطور مہمان اعزازی ڈاکٹر ناہید اعظم ، شارقہ ناظم مومن اور محترم راجیش ٹھکرنے شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر شریف حسن رمضان مومن نے کی اس موقع پر سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری عبدالماجد مومن اور اسکول کے چیئرمین شفیق عبدالرشید مومن کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر ممبران بھی موجود رہے ۔ مہمانان نے اس پروگرام اور انعام کے لیے ہیڈ مسٹریس منا مومن اور چئیرمین شفیق مومن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں انچارج اساتذہ اور اسکول کے دیگر تمام اسٹاف اراکین کی بھی پذیرائی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.