صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پیشہ ور موٹر سائیکل چور پولس کی گرفت میں

1,482

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) نمبر پلیٹ تبدیل کرکے چوری کی موٹر سائیکل استعمال کرنے والے پیشہ ور چور کو خلدآباد پولس نے گرفتار کرلیا ہے بتایا جاتا ہے کہ پولس کی اس پر کافی دنوں سے نطر تھی ۔ ۵؍ جنوری کو خلدآباد پولس اسٹیشن میں سوریہ کانت سناتے نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی ہیروہونڈا موٹر سائیکل ایلورہ سے چوری ہوئی ہے ۔ علاقہ کے پیشہ ور موٹر سائیکل چور بابا صاحب سانڈو پر پولس کو شبہ تھا اور پولس اس پر نظر رکھے ہوئے تھی بابا صاحب کے گھر لوٹ آنے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے جال بچھایا لیکن بھنک لگتے ہی بابا صاحب نے مکان کی کھڑکی سے کود کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ مگر پولس نے اسے گرفتار کرلیا چوری کی موٹر سائیکل اس کے قبضے سے ضبط کی پولس کے مطابق بابا صاحب نمبر پلیٹ تبدیل کرکے اس موٹر سائیکل کا استعمال کررہا تھا یہ کارروائی پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آرتی سنگھ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ گنیش گائوڑے اور ڈپٹی علاقائی پولس آفیسر نیرج راجگورو کی رہنمائی میں کی گئی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.