صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی:مخدوم شاہ  درگاہ ٹرسٹ نے راج ٹھاکرے کے دعووں کی تردید کی

45,555

ممبئی : ایک اہم پیشرفت میں، پیر مخدوم  چیریٹیبل ٹرسٹ – جو کہ ماہم میں مشہور حضرت مخدوم فقیہ علی ماہی کی درگاہ کی نگرانی کرتا ہے ، نے مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے ماہم سمندر کے ایک جزیرے پر مزارہونے کی تردید کی ہے۔ بلکہ کہاہے کہ وہاں صرف ایک چلہ تھا اور حضرت مخدوم شاہ رح اپنے استاد سے درس لیتے تھے جبکہ ماہم پولیس اسٹیشن میں ایسا چلہ پایا جاتا ہے۔

 ٹرسٹ کے مینیجنگ ٹرسٹی سہیل یعقوب کھنڈوانی نے واضح طور پر کہا کہ ماہم کے قریب بحیرہ عرب کے جزیرے پر "راج ٹھاکرے کے دعویٰ بے بنیاد ہے اور وہاں  کوئی ‘مزار’ نہیں ہے”۔

 انہوں نے کہاکہ پیر مخدوم مہائمی  کی درگاہ ماہم میں ہے (، جو 600 سال پرانی ہے… اس جزیرے پر جو کچھ ہے وہ صرف ایک ‘چلہ’ (پلیٹ فارم) ہے، جہاں پیر صاحب مطالعہ کے لیے جاتے تھے۔ ان کے استاد.انہی۔ درس دیتے ہے۔آج کلکٹر نے بی ایم سی کی مدد سے  صرف کچھ غیر قانونی اشیاء کو گرایا، ‘چلہ’ برقرار ہے، "کھنڈوانی نے اعلان کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ ماہم پولیس اسٹیشن کے اندر بھی ایسا ہی ایک ‘چلہ ‘ ہے، لیکن لوگوں کو وہاں تک رسائی نہیں ہے، اس لیے وہ دوسرے پلیٹ فارم پر چلے جاتے ہیں جو صرف کم جوار کے وقت نظر آتا ہے اور قابل رسائی ہے۔مزید یہ کہ ’چلہ’ کا تعلق ایک مختلف ٹرسٹ سے ہے، لیکن تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند جو کہ ماہم درگاہ پر آتے ہیں، وہاں پیر صاحب کے استاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی آتے ہیں۔

 سہیل کھنڈوانی نے”راج ٹھاکرے کو اس سب سے آگاہ ہونا چاہئے کیونکہ وہ اور ان کا خاندان بھی یہاں زیارت کو آتے ہیں… انہوں نے کل جو کچھ کہا وہ وہاں ہونے والی کچھ غیر مجاز تعمیرات سے متعلق تھا جسے گرا دیا گیا ہے اور ہم اس کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ‘چلہ’ برقرار ہے اور اب بھی وہیں کھڑا ہے،” کھنڈوانی نے اشارہ کیا۔


 سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے سے، جب ان کے کزن کے الزامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بے تکلفی سے اشارہ کیا کہ مبینہ ‘مزار’ ان کے دور (سی ایم کی حیثیت سے) کے دوران سامنے آیا تھا، اس تنازعہ پر ہنس پڑے۔ادھو ٹھاکرے نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’’یہ بہت پرانی سائٹ ہے… انہوں نے (راج) صرف اسکرپٹ کو پڑھا ہے جو انہیں دیا گیا ہے،‘‘ ۔
 قبل ازیں، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے بی ایم سی کی جانب سے ماہم کے قریب بحیرہ عرب میں بننے والی غیر قانونی ‘درگاہ’ کو منہدم کرنے کی کارروائی کی حمایت کی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.