صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چاروں ہندوستانی باکسر, خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں داخل

47,660

نئی دہلی: چاروں ہندوستانی باکسروں – نیتو گھنگھاس، نکہت زرین، لولینا بورگوہین اور سویٹی بورا – نے آج اپنے سیمی فائنل میچ جیت کر خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں داخلہ لیا-

موجودہ چیمپئن نکہت زرین (50 کلوگرام) اور نیتو گھانگھاس (48 کلوگرام) نے جمعرات کو اپنے اپنے مقابلوں شاندار جیت خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جہاں نکہت نے ریو اولمپکس کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی کولمبیا کی انگرڈ والینسیا کو 5-0 سے شکست دی، تو وہیں نیتو نے قازقستان کی الوا بالکی بیکووا پر 5-2 سے جیت حاصل کی۔۔ وہیں نکہت نے اپنی تیز رفتاری اور حکمت عملی سے والینسیا کو شکست دی اور اپنے ٹائٹل کے دفاع کی طرف قدم بڑھانا جاری رکھا۔

اس سے قبل نیتو اور بالکی بیکووا کے درمیان میچ گزشتہ سال کے کوارٹر فائنل جیسا ہی تھا۔ اس میں کامن ویلتھ گیمز کی چمپئن نیتو اور بالکی بیکووا نے پہلے راؤنڈ میں ایک دوسرے کو زبردست مکے مارے۔ اگرچہ قازقستان کی باکسرز زیادہ حاوی رہی جس کی وجہ سے پہلا راؤنڈ 3-2 سے اپنے نام کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.