صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ملاڈ مالونی میں خاموش مورچہ ،رام نومی جلوس کے دوران پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:اسلم شیخ

34,934

ممبئی : ملاڈ مالونی میں امن واتحاد، ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھنے کے مقصد سے ہندو، مسلم، سکھ عیسائی، بودھ و دلت تمام مذاہب کے ماننے والے مذہبی اور سماجی شخصیات، رضاکارانہ تنظیموں، تاجر طبقہ، دکانداروں کی طرف سے منعقد کیے گئے خاموش مورچہ کے لیے عوام کا جم غفیر سڑک پر نظر آیا۔ اس مورچے میں “کثرت میں وحدت ہی ملاڈ کی پہچان ہے یہ شناخت ملاڈ مالونی کی طاقت ہے۔ آئیے اس شناخت کو برقرار رکھیں۔” ایکتا کا راج چلے گا ہندو مسلم ساتھ چلے گا۔” ایسے مذہبی اتحاد کا پیغام دینے والے پلے کارڈز نظر آئے۔ ملاڈ ویسٹ کے مقامی رکن اسمبلی و ممبئی شہر کے سابق نگراں وزیر اسلم شیخ نے بھی اپنے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ اس مورچے میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسلم شیخ نے کہا کہ “یہ ملاڈ مالونی چھوٹا ہندوستان ہے، یہاں کی طرح مذہبی، سماجی، ثقافتی، لسانی تنوع کہیں اور نہیں نظر آتی۔ یہاں کے ہندو مسلمانوں کا بے پناہ اتحاد اپنے آپ میں ایک مثال ہے، حالات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں، اس کے باوجود ملاڈ مالونی کے لوگوں نے اس اتحاد کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیا۔اس موقع پر اسلم شیخ نے شر پسندوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی ملاڈ مالونی کے اس اتحاد اور ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ آج مالونی کے متحدہ ہندوستان کو دیکھ لے اور وقت آنے پر سدھر جائیں ورنہ آئندہ ملاڈ مالونی کی عوام ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کا کام کریگی۔ ممبئی مہاراشٹر میں جہاں کہیں بھی مذہبی کشیدگی پیدا ہوئی ہے ملاڈ مالونی ہمیشہ پرسکون رہی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ امن اور ہم آہنگی چاہتے ہیں۔ لیکن رام نوامی کے دن باہر سے آئے چند شر پسندوں لوگوں نے یہاں مذہبی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے لہٰذا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرکے پولیس اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے اور پولیس کو گالی دینے کی حد تک جانے والے شر پسندوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اسلم شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کسی بھی مذہب کے مذہبی پروگرام کی اجازت دینے سے پہلے پولیس کو منتظمین سے حلف نامہ لینا چاہیے کہ وہ امن و امان کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ واضع رہے کہ اس خاموش مورچہ کے تمام شرکاء کو مالونی پولیس نے امن و امان کی بنیاد پر مالونی گیٹ نمبر۶؍پر روک دیا۔ اس کے بعد تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے اسلم شیخ کے ساتھ مالونی پولیس اسٹیشن میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور سینئر انسپکٹر آف پولیس سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.