صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وزیر اعظم خاموش کیوں ہیں؟‘ سابق گورنر ستیہ پال ملک کے ذریعہ مودی حکومت سے متعلق حیرت انگیز انکشافات پر ایم وی اے کا سوال

35,965

نانا پٹولے نے کہا کہ ستیہ پال ملک کے الزامات سے کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں، حیرت انگیز ہے کہ پلوامہ حملے میں حکومت کی غلطی سے 40 فوجیوں کی موت ہوئی تو وزیر اعظم نے انھیں خاموش رہنے کے لیے کہا۔

اپوزیشن ایم وی اے (مہاوکاس اگھاڑی) نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے ذریعہ ہفتہ کے روز پلوامہ حملے سمیت مختلف ایشوز پر دیے گئے بیانات پر صفائی دینی چاہیے۔ ستیہ پال ملک کے ذریعہ بدعنوانی، کسانوں اور فروری 2019 کے پلوامہ حملے کو ’سنگین‘ اور سیدھے طور پر قومی سیکورٹی سے جڑا قرار دینے پر مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے، این سی پی ترجمان مہیش تاپسے اور شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کے قومی ترجمان کشور تیواری نے کہا ہے کہ الزامات کی پوری طرح سے جانچ ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.