صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی پولس ہوشیار ! مذہبی جذبات مجروح کرنے کا جھوٹا معاملہ درج کرانے کے لئے بابا بنگالی گینگ کے گرگے پریشان ہیں 

1,429

 

ورلڈ اردو نیوز بیورو

 

ممبئی : ممبئی پولس کے ہوشیار ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ اس لئے کہ دو سال قبل جس بابا بنگالی نے نوجوان صحافی شاہد انصاری پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا جھوٹا معاملہ درج کرایا تھا جس کے بعد بابا بنگالی اور اس کی گینگ کی آج تک تھو تھو ہو رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے انصاری کیخلاف درج کرائے گئے معاملہ میں نہ صرف یہ ہے کہ بنگالی بابا کی نہ صرف تھو تھو ہوئی بلکہ اس معاملہ میں ان پولس اہلکاروں کو بنگالی کے بہکاوے میں آکر معاملہ درج کرنے کا آج تک خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے ۔
عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے سوشل میڈیا پر ایک موبائل فون پر آئے پیغام کی اسکرین شاٹ شیئر کی ہے جس میں پیغام بھیجنے والے نے مذہب کی آڑ لے کر لوگوں سے یہ اپیل کی ہے کہ سب لوگ جے جے مارگ پولس تھانے میں پہنچیں تاکہ شمشیر خان پٹھان کے بیان کو لے کر ان کے خلاف معاملہ درج کرایا جائے ۔ پٹھا ن نے جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل سائٹ پر شیئر کی تو بات سمجھ میں آگئی کہ دو سال پہلے مذہبی جذبات بھڑکانے یا مجروح کرنے کا جھوٹا معاملہ درج کرانے والے بابا بنگالی گینگ کے گرگے پھر سے ایک بار متحرک ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ اس لئے ممبئی پولس کو ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ۔کیوں کہ اس سے پہلے بابا بنگالی اور اس کے گرگے نے صحافی شاہد انصاری کیخلاف آٹھ سے زیادہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا جھوٹا معاملہ درج کرا چکے ہیں اور ہر معاملہ میں پولس بعد میں جھوٹا معاملہ دیکھ کر سَمَری فائل کرکے معاملے کو ختم کردیتی ہے ۔
ہم نے پٹھان سے اس معاملہ میں جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں خود پولس میں رہ چکا ہوں ،پاکھنڈی بابا نہیں تھا ۔ قانون اور ضابطے کیا ہوتے ہیں مجھے اچھی طرح معلوم ہے ۔کسی بابا یا کسی مذہبی شخصیت کی کالی کرتوتوں کا پردہ فاش کرنے سے اگر مذہبی جذبات مجروح ہوتا ہے تو میں اس کاسامنا کرنے کو تیار ہوں ۔میں مسلمان ہوں اور باباؤں کی عزت کرتا ہوں لیکن پاکھنڈی بابا اور زمین مافیا کا ضرور پردہ فاش کروں گا جو چند غنڈوں اور موالیوں کے دم پر خود کا گینگ چلا کر مذہب کا چولا پہن کر لوگوں مانڈوالی کرانے کا ٹھیکہ لئے ہوئے ہے ۔ پٹھان نے آگے بتایا کہ مجھے ہنسی آتی ہے کہ بنگالی بابا کے اتنے برے دن آ گئے کہ وہ اب جنگ کیلئے غنڈوں موالیوں کا سہارا لے کر غنڈئی کرتے ہوئے اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے مذہب کی آڑ لے کر لوگوں کو گمراہ کر کے انہیں پولس تھانے میں اکٹھا کرنے کی اپیل کررہے ہیں ۔ یہ ان مسلمانوں کی بد قسمتی ہے جو ایسے پاکھنڈی باباؤں کے تلوے چاٹتے ہیں ۔ میری سب سے اپیل ہے کہ چھوٹا سونا پور میدان قبضہ کرنے والے زمین مافیا کو پہچانیں اور یہ سمجھیں کہ مذہب کا چولا پہن کر بھولے بھالے مسلمانوں کو کون بیوقوف بنارہاہے ۔ ہم نے بنگالی بابا سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی لیکن آشرم میں نیٹورک نہ ہونے کی وجہ سے ان کا موبائل کوریج ایریا سے باہر تھا اس لئے ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.