صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خبر کا اثر : تقسیم ایوارڈ تقریب شریک نہیں ہوئے وزیر مہادیو جانکر ، بنگالی بابا نے بھڑاس نکالی تلوار بانٹ کر  

1,533

 

 

شاہد انصاری

ممبئی : انڈر ورلڈ ، زمین مافیا ، وقف مافیا ، چیٹر بلڈر کی کاکٹیل ایوارڈ تقسیم پارٹی جس میں مہاراشٹر کے فروغ ڈیری کے وزیر اور راشٹریہ سماج پکش کے لیڈر مہادیو جانکر کو دھوکے سے بلا کر ان سب کو ایوارڈ دلانے کی کوشش کی گئی تھی وہ ناکام ہو گئی ہے ۔کیوں کہ ان کی کنڈلی جانکر کے پاس پہنچ چکی تھی جس کے بعد وہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہوئے ۔
واضح رہے کہ ورلڈ اردو نیوز نے ایوارڈ پروگرام کی خبر شائع کی تھی اور یہ بھی لکھا تھا کہ اس ایوارڈ میں چیٹر بلڈر تبریز ربر والا کو وقف مافیا اور گرگائے بنگالی بابا شبیر انصاری اور بابا بنگالی گینگ کے سرغنہ آزاد میدان فسادات اور قتل کے ملزم توڑوئے ناگپاڑہ زمین مافیا اور نام نہاد مذہبی شخصیت شری معین اشرف عرف بنگالی بابا ایوارڈ دلانے کی سازش کررہے تھے جسے ورلڈ اردو نیوز نے بے نقاب کردیا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جانکر نے دوری بنا لی جس کی وجہ سے دونوں کی خوب تھو تھو ہوئی ۔
عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے کہا کہ یہ ایک سازش تھی جانکر کے خلاف جس کی سپاری شبیر انصاری اور بابا بنگالی نے لی تھی تاکہ وہ کسی طرح سے ان کے ہاتھوں چیٹر اور بلیک لسٹیڈ بلڈر تبریز ربر والا کو اور انڈر ورلڈ سے جڑے لوگوں کو ایوارڈ دلا کر تصویر وائرل کریں اور مہادیو جانکر کی وزارت چھِن جائے لیکن انہیں اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ یہ ایوارڈ پروگرام انڈر ورلڈ ، زمین مافیا ، وقف مافیا ، چیٹر بلڈر کی کاکٹیل ہے جس سے دور رہنے میں انہوں نے بھلائی سمجھی ۔
پٹھان نے کہا کہ اس کاکٹیل پروگرام میں یہ بھی دیکھنے کو ملا کہ بابا بنگالی پھر تلوار بانٹ رہا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اور بھی لوگ شامل ہیں اس سے پہلے بنگالی بابانے اپنے آشرم میں اسی طرح سے کسی کو تلوار بانٹی تھی ۔ ملک میں مسلمانوں کے جو حالات اس کو دیکھ کر ہمیں یہ اندازہ لگانا چاہئے کہ بنگالی ایسے حالات کا فائدہ اٹھا کر کہیں دنگے نہ بھڑکائے ۔ اس لئے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور ممبئی پولس کمشنر سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہوں کہ بنگالی کے آشرم میں اور آشرم کے تہہ خانوں کی تلاشی لے کر اس بات کا پتہ لگائیں کہ اور کتنی تلواریں اس نے چھپا رکھی ہیں ۔ تاکہ قبل از وقت بنگالی کی منشا کا پتہ چل سکے اور اس کے ذریعہ رچی گئی سازش کا پردہ فاش ہو ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.