صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی ایم سی نے جس بلڈر کو بلیک لسٹیڈ کیا ، حکومت مہاراشٹر کے وزیر مہادیو جانکر اسے آج اعزاز سے نوازیں گے

1,657

 

 

شاہد انصاری

ممبئی :جس چیٹر بلڈرس کو بی ایم سی نے حال ہی میں ہزاروں کروڑ کے پرجیکٹ سے بے دخل کر کے اسے تاحیات بلیک لسٹیڈ کردیا ہے اسے مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور راشٹریہ سماج پکش کے لیڈر مہادیو جانکر اعزاز سے نوازیں گے ۔
معلومات کے مطابق وقف مافیا اور گرگا -ے – بنگالی شبیر انصاری کی جانب س آج اسلام جمخانہ میں ایوارڈ تقسیم اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں بطور مہمان خصوصی حکومت مہاراشٹر کے  کے مہارشٹرا کے دودھ وکاس منتری مہادیو جانکر ہوں گے ۔ جبکہ اس ایوارڈ سیرمنی کی صدارت بابا بنگالی گینگ کا سرغنہ اور آزاد میدان فسادات اور قتل کا ملزم توڑوئے ناگپاڑہ ،زمین مافیا اور نام نہاد مذہبی شخصیت معین میاں عرف بابا بنگالی کرے گا ۔ اس پروگرام میں کئی لوگوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گاجس میں چیٹر بلڈر تبریز ربر والا بھی شامل ہے۔
بابا بنگالی اور وقف مافیا کے ذریعہ منعقدہ پروگرام کو لے کر کون کون لوگ اس میں ایوارڈ ،لینے کے لئے شامل ہوں گے اورکن کن لوگوں کو مہادیو جانکر کے ہاتھوں ایوارڈ دے کر ان سے کتنی رقم اینٹھی گئی ہے اس بات کو لے کر تفتیشی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں اور وہ اس ایوارڈ اجلاس کو لے کر اپنی نظر بنائے ہوئے ہیں ۔دھیان رہے کہ ایوارڈ اجلاس کے پیچھے بلڈر اور جرائم کی دنیا سے جڑے لوگوں کو بابا بنگالی اور شبیر انصاری موجودہ حکومت کی جانب سے خود ہی یہ یقین دہانی کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے کالے کارناموں کے سبب بھلے ہی عوام میں ان کی شبیہ خراب ہو گئی ہو لیکن حکومت کے وزیر کے ہاتھوں وہ ایوارڈ لے کر اپنی کالی کرتوتوں پر پردہ ڈال سکتے ہیں ۔

ہم نے اس سلسلے میں جب ڈیری فروغ کے وزیر مہادیو جانکر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے کہ کون لوگ اس کے منتظم ہیں اور کسے ایوارڈ دینا ہے ،ان کے پروفائل کے بارے میں مجھے کچھ نہیں معلوم ،اب جانکاری مل گئی ہے تو میں نہیں جاؤں گا ۔
کون ہے تبریز ربر والا ؟

ممبئی میں ربر والا بلڈر کمپنی کی شروعات کرنے والے تبریز ربر والا پر دھوکہ دہی کے 32 سے زائد معاملے کورٹ کے سامنے زیر غور ہیں ۔جبکہ اسے پچھلے ہفتہ بی ایم سی نے اپنے ریڈیولپمنٹ منصوبہ کے سارے کاموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے تاحیات بلیک لسٹیڈ کردیا ہے ۔بلیک لسٹیڈ ہونے کے بعد تبریز بابا بنگالی گینگ کے رابطہ میں آیا ہے ۔


کون ہے شبیر انصاری ؟

وقف مافیا اور گرگائے بنگالی بابا شبیر انصاری بابا بنگالی گینگ کا اہم گُرگا ہے جس کچھ ماہ قبل اورنگ آباد وقف ہیڈ کوارٹر میں فائل چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی ۔ اس کے بعد اس کو اور دوسرے ساتھی گُرگوں کو اورنگ آباد پولس نے گرفتار کیا تھا ، دونوں ضمانت پر رہا ہیں ۔

کون ہے بابا بنگالی ؟

سال دو ہزار گیارہ میں ممبئی میں ہوئے آزاد میدان کے فسادات اور قتل کا ملزم نمبر سات ہے ۔جس کے کہنے پر اسکے گُرگوں نے تین کروڑ سے بھی زائد رقم کی سرکاری و نجی املاک نقصان کیا تھا۔خاتون پولس اہلکاروں کے ساتھ نا شائستہ برتاؤ کیا تھا ،میڈیا کی گاڑیوں کو جلایا تھا ۔اس کے علاوہ انجمن اسلام کی چھوٹا سونا پور میں ایک ہزار کروڑ کی جگہ کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے اس پر نتھانی بلڈر سے ٹاور بنوانے کا خواب دیکھ رہا تھا ۔فساد کے وقت کی کانگریس اور این سی پی کی حکومت سے اس کے تعلقات کو موجودہ بی جے پی حکومت نے بے نقاب کیا تھا اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔خود کو اُس حکومت کا قریبی بتا کر بابا بنگالی اس آڑ میں موجودہ حکومت سے قربت بڑھانے کی کوشش میں سرگرداں ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.