دامنی پولس اسکواڈ کو وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں موپیڈ اسکوٹرس
اورنگ آباد : (جمیل شیخ) خواتین کے تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے والے دامنی پولس اسکواڈ کو وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں موپیڈ اسکوٹرس دیئے گئے ۔ راہ چلتی خواتین اور طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والی اور ان پر فقرے کسنے والے روڈ رومیوز کو سبق سکھانے کا کام دامنی لیڈی پولس کررہی ہے اور یہ دامنی اسکواڈ پولس ڈپارٹمنٹ کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے ۔
گزشتہ روزوزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں دامنی پولس کو موپیڈ اسکوٹرس دیئے گئے اور خواتین کے لئے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جس پر کال کرکے وہ دامنی کی مدد حاصل کرسکتی ہیں ۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے بی جے پی کے ریاستی وزیر رائو صاحب دانوے ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ اور دامنی اسکواڈ کی چیف منیشا لپٹے بھی موجود تھیں ۔