صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راستوں کی تعمیر کے لئے مزید ۱۲۵ ؍کروڑ دیئے جانے کا تیقن

ٹی وی سینٹر علاقہ میں منعقدہ پروگرام میں وزیراعلیٰ فڑنویس کا اعلان

1,342

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شہر اورنگ آباد میں راستوں کی تعمیر کیلئے حکومت۱۲۰ کروڑ روپئے دے چکی ہے اور بہت جلد مزید ۱۲۵ کروڑ روپئے دیئے جائیں گے یہ تیقن وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے ۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہر میں ۱۰۰ کروڑ روپیوں کے فنڈ سے راستے تعمیر کررہا ہے ۔ اس کام کا سنگ بنیاد گزشتہ شام ٹی وی سینٹر علاقہ میں منعقدہ پروگرام میں وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ پروگرام کی صدارت رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے کی اس موقع پر مہاراشٹر اسمبلی کے ہری بھائو باگڑے میئر نند کمار گھوڑیلے بی جے پی کے ریاستی صدر راوئو صاحب دانوے ایم ایل اے اتل ساوے رکن اسمبلی سید امتیازجلیل ایم ایل سی سبھاش جھامبڑ بی جے پی کے شہر صدر کشن چند تنوانی اور دیگر سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ متوازی پائپ لائن پروجیکٹ اور شہر کے دیگر ترقیاتی کاموں پر سیاست کا کھیل اب بند ہوجانا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ اورنگ آباد کی ترقی او رشہریوں کو بنیادی سہولتیں مہیا کرانے کے لئے حکومت سنجیدہ ہے لہٰذا میونسپل انتظامیہ اگر سیاست کو بالائے طاق رکھ کر عوامی مفاد میں کوئی تجویز بھیجتا ہے تو حکومت ضرور مدد کریگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.