صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناندیڑ میں خسرہ ٹیکہ مہم ریلی کا انعقاد

1,154

ناندیڑ:(نامہ نگار) ناندیڑ ضلع میں ۲۷؍نومبر سے گوبری ‘ خسرہ ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ عوام میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے آج محکمہ صحت ‘ ضلع پریشد‘ میونسپل کارپوریشن‘ خواتین و اطفال محکمہ بہبود‘ محکمہ تعلیمات‘ گروگوئند سنگھ جی سرکاری ہاسپٹل کے اشتراک سے ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس ریلی کو میئر شیلا بھورے‘ کلکٹر ارون ڈونگرے‘ ضلع پریشد چیف آفیسر اشوک کاکڑے‘ ضلع ایس پی سنجے جادھو‘ میونسپل کمشنر لہو راج ماڑی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی مہاتما پھلے مجسمہ آئی ٹی آئی سے نکل کر شیواجی نگر‘ کلا مندر‘ وزیر آباد چوک کے راستہ ہوکر ضلع پریشد آفس پہنچی جہاں پرریلی کا اختتام عمل میں آیا۔ ناندیڑ ضلع میں گوبری اور خسرہ ٹیکہ اندازی مہم کو صد فیصد کامیاب بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں اور عوام میں بھی بیداری پیدا کی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران ۹ ماہ سے لے کر ۱۵ سال تک کی عمر کے بچوں کو گوبری اور خسرہ سے بچائو کے لئے ٹیکہ لگایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.