صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناندیڑمیں26؍نومبر کو صحافیوں کا احتجاج

1,468

ناندیڑ:(منتجب الدین) صحافی تحفظ ایکٹ اور صحافیوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مراٹھی پتر کار پریشد ممبئی کی جانب سے ریاست بھر میں دھرنے آندولن کا اعلان کیا گیا ہے۔ صحافتی سنگھٹنا کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج کے تحت ناندیڑ ضلع مراٹھی پتر کار سنگھ کے زیرِ اہتمام 26؍نومبر کو ناندیڑ کلکٹر آفس کے روبرو دوپہر ۱۲ بجے دھرنا آندولن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ریاست میں صحافی تحفظ ایکٹ نافذ کرنے ‘ صحافیوں کو پنشن منظور کرنے‘ چھوٹے اخبارات کو ختم کرنے کی کوشش کے تحت تیار کردہ نئے پالیسی کو منسوخ کرنے‘ اکریڈیشن کارڈ کی شرائط میں کمی کرنا‘ منجھے ٹیا کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے ان مطالبات کو لے کر ناندیڑ کے تمام صحافی احتجاج کریں گے۔ ناندیڑ ضلع کے تمام صحافیوں سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل مراٹھی پتر کار سنگھ کے ناندیڑ ضلع صدر پردیپ ناگاپور کر‘ کارگذار صدر گووردھن بیانی‘ جنرل سکریٹری سبھاش لونے‘ شہر صدر وشو ناتھ دیشمکھ نے کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.