بیڑ میں بیچ سڑک پر بہنوئی کا بے رحمانہ قتل
محبت کی شادی سے ناراضگی نے انتہائی قدم تک پہنچایا
بیڑ : مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں آنر کلنگ کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ یہاں بدھ کے روز شام کو بیچ سڑک پر ایک خاتون کے بھائی نے اس کے شوہر کو دھار دار ہتھیار وار کرکے قتل کردیا ۔ ملزم بھائی کو اس کی بہن کا شوہر پسند نہیں تھا ۔دونوں الگ الگ ذات سے تعلق رکھتے تھے۔خاتون نے محبت کی شادی کی تھی ۔ بدھ کے روز بھاگیہ شری کا بھائی بالا جی لانڈگے کار سے اپنے دوستوں کے ساتھ آیا اور اس نے دھار دار ہتھیار سے سمیت پر حملہ کردیا ۔ اچانک ہوئے اس حملہ سُمیت خود سنبھال نہیں سکا ۔ جس وقت سُمیت پر حملہ ہوا اس کی بیوی بھاگیہ شری بھی اس کے ساتھ تھی ۔ سُمیت کو اس کی بیوی نے ضلع اسپتال میں داخل کرایا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے سبب سُمییت کی موت واقع ہو گئی ۔ اس معاملہ میں بھاگیہ شری کے بھائی بالاجی لانڈگے اور دیگر ملزمین کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ تادم تحریر ملزمین گرفتار نہیں ہوئے تھے ۔