صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر ثمینہ خان کی ہری دوار لٹریچر فیسٹیول میں شرکت 

1,099

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ انگریزی کی پروفیسر ثمینہ خان نے گروکُل کانگڑی یونیورسٹی ، ہری دوار کی جانب سے ’اَنتا پرواہ سوسائٹی‘ کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ہری دوار لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی ۔ انھوں نے اس دوران غزل اور تِروینی پر مبنی ایک نشست کی نظامت بھی کی ۔
پروفیسر ثمینہ خان اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ادبی فیسٹیول نہ صرف اردو کی عظمت رفتہ کو بحال کرے گا بلکہ زبان کے تخلیقی استعمال سے عصرِ حاضر کی مصنوعی خلیج کو پُر کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ، شملہ کے ڈائرکٹر اور نامور اسکالر پروفیسر کپل کپور نے وسائل سے مالامال ہندوستانی ادب و ثقافت پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.