صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر شکیل صمدانی نے طلبہ سے عزم و حوصلہ اور محنت سے تعلیم پر توجہ دینے کی اپیل کی

1,297

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ قانون کے پروفیسر شکیل صمدانی نے جبرئیل انٹرنیشنل اسکول، کولکاتہ میں کیریئر اورئنٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ آج کا دَور مقابلہ کا ہے اور جو اس میں پیچھے رہ گیا وہ ہر دن پچھڑتا ہی جائے گا۔ اپنے عزم، یقین اور محنت کے دَم پر ملک کے لاکھوں نوجوانوں نے اپنی قسمت تبدیل کی ہے ، اس لئے کوئی طالب علم چاہے کتنے ہی غریب اور کمزور طبقہ سے تعلق رکھتا ہو وہ ملک کے کسی بھی تعلیمی ادارہ میں داخلہ لے کر اپنے ساتھ ملک کی ترقی میں بھی حصہ دار بن سکتا ہے۔
پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ عصرِ حاضر میں وکالت کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور قانون کا پیشہ دنیا کے پانچ بہترین پیشوں میں شمار کیا جانے لگا ہے۔ یہ ایک آزاد پیشہ ہے اور اس میں ترقی کی کوئی حد نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ طالبات کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ جوڈیشیل امتحان میں ان کے لئے بیس سے تیس فیصد سیٹیں محفوظ ہوتی ہیں، اس لئے انھیں بھی اس پیشہ میں آنا چاہئے۔
پروفیسر صمدانی نے مزید کہاکہ طلبہ طالبات اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ سماج اور ملک کے مستقبل پر بھی دھیان دیں۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی طالب علمی کے دور کو ایمانداری کے ساتھ صرف تعلیم کے لئے وقف کردیں تو ان کی پوری زندگی بہتر ہوسکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.