صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسرعبدالرحیم قدوائی نے ٹیکارام ڈگری کالج میں منعقدہ قومی کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کیا

1,186

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے یوجی سی۔ایچ آرڈی سنٹر کے ڈائرکٹر اور انگریزی کے سینئر استاد پروفیسر عبدالرحیم قدوائی نے ٹیکا رام ڈگری کالج، علی گڑھ میں انگریزی مطالعات کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس میں ’جدید ہندوستان کے ادب اورمعاشرتی زندگی پر عالمی اثرات‘ کے عنوان پر کلیدی خطبہ پیش کیا ۔
پروفیسر قدوائی نے انگریزی میں ہندوستانی تحریروں اور خاص طور سے امیتا وا گھوش کے حوالہ سے کہاکہ ان تحریروں میں ثقافتی تنوع، صنفی مساوات، حاشیہ کی زندگی اور شادی بیاہ جیسے معاملات و مسائل کو دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے ۔انھوں نے ہندوستانی ناولوں اور کہانیوں میں موضوعات و نظریات اور اسالیب کے تنوع پر تفصیل سے گفتگو کی ۔ کانفرنس میں ملک کے مختلف علاقوں سے 70؍سے زائد مندوبین شریک ہوئے جن میں اے ایم یو کے شعبۂ انگریزی کی پروفیسر ثمینہ خان بھی شامل تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.